وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

اے آئی آئی اے نے عوامی بیداری ریلی، سیمینار اور کتابوں کی رونمائی کے ساتھ 11واں آیوروید دن 2026 منایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2026 9:22PM by PIB Delhi

وزارت آیوش کے تحت ایک خود مختار ادارے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید( اے آئی آئی اے) نے اپنے کیمپس میں 11واں آیوروید دن منایا۔ اس موقع پر علمی، بیداری اور عوامی رابطے سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات کے تحت دو اہم پروگرام منعقد کیے گئے۔

اس موقع پر صبح کے وقت ’’آیوروید عوامی بیداری ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد آیوروید کو فروغ دینا، اس کے اصولوں کو عام کرنا اور صحت مند زندگی اور جامع نگہداشت صحت میں آیوروید کے کردار کے بارے میں عوام میں زیادہ بیداری پیدا کرنا تھا۔

اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر (ویدیا) پی کے پرجاپتی نے ریلی میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ ڈی یو کی ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) منجوشا راجگوپال، پی ایچ ڈی کی ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) مہیش ویاس، پی جی کے ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) راماکانت یادو، ڈاکٹر یوگیش باڈوے، ایم ایس، نیز ادارے کے تدریسی و غیر تدریسی ارکان، پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی) اسکالرز اور عملہ بھی شریک تھا۔

دوپہر کے وقت ’’ایک صحت، ایک مستقبل: شواہد، اختراعات اور جامع نگہداشت کے ذریعے سائنس کا انضمام‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ دہلی فارماسیوٹیکل سائنسز اینڈ ریسرچ یونیورسٹی ( ڈی پی ایس آر یو) کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) روی چندرن وی پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے آیوروید کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے اے آئی آئی اے کی کوششوں پر مبارک باد پیش کی اور ادارے کے اقدامات کو سراہا۔ حکومت ہند کے محکمہ آیوش کے میڈیکل افسر ڈاکٹر ونئے چودھری اعزازی مہمان تھے۔ انہوں نے طبی آیورویدک طریقہ علاج میں خودکار مدافعتی امراض کے موضوع پر لیکچر دیا۔

اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر (ویدیا) پردیپ کمار پرجاپتی نے آیوروید کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی مہم میں اجتماعی شرکت کی اہمیت اور ادارے کی عوامی رابطہ سرگرمیوں کے تحت آیوروید سے متعلق عوامی شمولیت کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے  آیوروید  دن کے سلسلے میں اے آئی آئی اے کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ایک کرۂ ارض، ایک صحت‘ کے وژن کے مطابق آیوروید آج ہندوستان کی روایتی طبی وراثت تک محدود نہ رہتے ہوئے عالمی صحت سے متعلق مباحثے کا ایک اہم حصہ بن رہا ہے۔ ان تقریبات کے تحت مختلف شعبوں نے آیوروید اور صحت کے متنوع پہلوؤں پر سیمینار، ماہرین کے لیکچر، ویبینار، عوامی بیداری کے پروگرام اور مریضوں پر مرکوز سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔‘‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اے آئی آئی اے نے آیوروید کے لیے مخصوص ایک خصوصی ٹاک شو’’آیوروارتا‘‘ شروع کیا ہے۔ ادارے نے ’’آیور پربھا-2026‘‘ کے نام سے آیورویدک امراض جلد اور حسن و آرائش کے موضوع پر چھ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا اور این ٹی پی سی کے ایک اسکول کے طلبہ کے لیے آنکھوں کی جانچ کے  خصوصی کیمپ  کا بھی انقعاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی متعدد اقدامات کیے گئے۔

اس موقع پر دو کتابوں ’’ترنگنی سارا سنگرہ‘‘ اور ’’ اینٹی گریٹیو ہیلتھ کیئر فار بیٹر آؤٹ کمس‘‘کی بھی رونمائی کی گئی۔

*****

ش ح۔ ض ر ۔ش ت

U.No.4227


(ریلیز آئی ڈی: 2316079) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी