زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
آئی سی اے آر۔سی آئی آر بی نے صفائی ستھرائی اور عوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ’’سوچھتا سمواد‘‘ کا انعقاد کیا
آئی سی اے آر۔سی آئی آر بی میں سوچھتا سمواد کے آٹھویں روز صفائی ستھرائی اور فضلے کے انتظام سے متعلق بیداری کو فروغ دیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 SEP 2026 2:42PM by PIB Delhi
’’صفائی میں شراکت — صاف بھارت، ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے موضوع کے تحت جاری ’’سوچھتا ہی سیوا 2026‘‘ مہم کے ایک حصے کے طور پر، بھارتی زرعی تحقیقاتی کونسل — مرکزی ادارہ برائے تحقیقِ بھینسیں (آئی سی اے آر۔سی آئی آر بی)، حصار نے 24 ستمبر 2026 کو ’’سوچھتا سمواد‘‘ کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد معاہداتی عملے اور نوجوان پیشہ ور افراد میں صفائی ستھرائی، بیداری اور فعال شراکت داری کو فروغ دینا، نیز صاف ستھرے اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کام کرنے کی جگہ کو یقینی بنانے کی ترغیب دینا تھا۔
یہ سرگرمی آٹھویں روز کے عملی منصوبے کے مطابق منعقد کی گئی، جس میں ’’سوچھتا سمواد‘‘ کو صفائی ستھرائی سے متعلق اقدامات میں شراکت داری بڑھانے اور حفظانِ صحت اور پائیدار فضلے کے انتظام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے گفت و شنید اور تبادلۂ خیال کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس باہمی گفت و شنید پر مبنی پروگرام میں تقریباً 20 افراد نے شرکت کی۔
روایتی طرزِ بیان پر مبنی طریقۂ کار کے بجائے، ’’سوچھتا سمواد‘‘ میں شرکا کو اپنے گھروں، کام کی جگہوں اور آس پاس کے علاقوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق عملی مسائل کے بارے میں اپنے تجربات، مشاہدات اور تجاویز کھل کر پیش کرنے کی ترغیب دی گئی۔ تبادلۂ خیال میں کچرا پھیلانے سے گریز، کچرے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے، پلاسٹک کے استعمال میں کمی اور اس کے مناسب استعمال، کچرے کو الگ الگ کرنے اور پائیدار صفائی ستھرائی کے طریقوں کو اپنانے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اس تبادلۂ خیال سے یہ بات نمایاں ہوئی کہ صفائی ستھرائی محض حفظانِ صحت کی ایک سرگرمی نہیں، بلکہ ایک مشترکہ سماجی ذمہ داری ہے، جس کے لیے رویّوں میں مستقل تبدیلی اور عوامی شراکت داری ضروری ہے۔ شرکا نے اس بات پر تبادلۂ خیال کیا کہ کچرا پھیلانے سے گریز، غیر ضروری پلاسٹک کے استعمال میں کمی، کچرے کو الگ الگ کرنا اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے جیسے معمولی اقدامات اجتماعی طور پر صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
پروگرام کا اختتام شرکا کے اس اجتماعی عزم کے ساتھ ہوا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی، کچرے کے ذمہ دارانہ انتظام اور پائیدار عادات کو فروغ دیں گے۔ اس اقدام نے ’’صفائی میں شراکت‘‘ کے جذبے کی عکاسی کی، جس کے ذریعے صاف ستھرے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے گفت و شنید، شراکت داری اور اجتماعی ذمہ داری کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4153
(ریلیز آئی ڈی: 2315289)
وزیٹر کاؤنٹر : 9