بھاری صنعتوں کی وزارت
آئی سی اے ٹی نے صنعت کے ساتھ پی ایم ای-ڈرائیو مکالمے اور زرعی مشینری کی ٹیسٹ سہولت کے آغاز کے ذریعے اپنی شاندار کارکردگی کے 20 سال مکمل کیے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 SEP 2026 7:36PM by PIB Delhi
انٹرنیشنل سینٹر فار آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی)، مانیسر نے آج ہندوستان کی آٹوموٹیو صنعت کے لیے 20 سال کی خدمات مکمل ہونے کے اہم سنگ میل کا جشن منایا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ عہدیداران، صنعت کے قائدین اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر بھاری صنعت اور اسٹیل کے معزز مرکزی کابینی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی، بھاری صنعت اور اسٹیل کے معزز وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما، وزارتِ بھاری صنعت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر حنیف قریشی، وزارت بھاری صنعت کے جوائنٹ سکریٹری جناب پریم چندر موریہ، ایم ایچ آئی، ایم او آر ٹی ایچ، ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو، میئٹی، ایم او پی، ایم این آر ای، سی اے کیو ایم، بی ای ای اور بی آئی ایس کے سینئر عہدیداران، ایس آئی اے ایم اور اے سی ایم اے کے سابق صدور، نیز صنعت کے سینئر نمائندگان اور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب میں پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم پر صنعت کے ساتھ مکالمہ بھی منعقد کیا گیا۔ یہ ایک اہم پہل ہے جس کا تصور معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی صاف ستھری، پائیدار اور خود کفیل نقل و حرکت کی جانب منتقلی کو تیز کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
تقریب کی ایک اہم خصوصیت آئی سی اے ٹی کی مقامی طور پر تیار کردہ زرعی مشینری ٹیسٹ سہولت کا افتتاح تھا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی پہل ہے، جس کا مقصد زرعی جدید کاری کے لیے قابل اعتماد اور مصدقہ آلات کی دستیابی یقینی بنا کر کسانوں کی معاونت کرنا ہے۔ اس توسیع کے ساتھ آئی سی اے ٹی ایک کثیر شعبہ جاتی ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن مرکز کے طور پر ترقی کر رہا ہے، جو آٹوموٹیو اور زرعی ٹیکنالوجیز کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کرے گا۔
آئی سی اے ٹی کے ڈائریکٹر جناب سوربھ دلیلا نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران آئی سی اے ٹی ہندوستان کے آٹوموٹیو ماحولیاتی نظام کا ایک اہم ستون بن کر ابھرا ہے اور اس نے اختراع، تحفظ اور پائیداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس تقریب میں وزارت بھاری صنعت، وزارتِ نقل و حمل، متعلقہ نوڈل وزارتوں، سی ایم وی آر ٹیسٹ ایجنسیوں، آئی کیٹ کے سپلائر، معاون اداروں، شراکت داروں، مشیروں، این اے ٹی آر آئی پی/این اے بی کے سابق چیف ایگزیکٹیو افسران، آئی سی اے ٹی کے سابق ڈائریکٹروں اور آئی کیٹ کے مخلص ساتھیوں کی گراں قدر خدمات اور تعاون کو بھی تسلیم کیا گیا، جن سب نے اجتماعی طور پر اس کامیابی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس تقریب میں وزارت بھاری صنعت، وزارت نقل و حمل، نوڈل وزارتوں، سی ایم وی آر ٹیسٹ ایجنسیوں، آئی سی اے ٹی کے سپلائر، معاون اداروں، شراکت داروں، مشیروں، این اے ٹی آر آئی پی/این اے بی کے سابق چیف ایگزیکٹیو افسران، آئی سی اے ٹی کے سابق ڈائریکٹروں اور آئی سی اے ٹی کے مخلص ساتھیوں کی گراں قدر خدمات اور تعاون کو بھی تسلیم کیا گیا، جن سب نے اجتماعی طور پر اس کامیابی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
****
ش ح۔ ف ش ع
U: 4131
(ریلیز آئی ڈی: 2315206)
وزیٹر کاؤنٹر : 7