وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کواڈ-ایٹ-سی شپ آبزرور مشن کے ذریعے آئی سی جی سمندری تعاون کو مزید مضبوط کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2026 7:22PM by PIB Delhi

کواڈ-ایٹ-سی شپ آبزرور مشن کے ایک حصے کے طور پر، انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کا جہاز شاونک 25 ستمبر 2026 کو چنئی سے آسٹریلیا کے پرتھ کے لیے روانہ ہوا۔ یہ کواڈ ممالک — ہندوستان، آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ — کے درمیان سمندری تعاون اور باہمی عملی مطابقت کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

چھ سی رائیڈر — ہندوستان اور جاپان کے دو دو افسران اور آسٹریلیا اور امریکہ کا ایک ایک افسر — شاونک پر سوار ہوئے۔ یہ افسران جہاز پر ہونے والی سرگرمیوں اور پیشہ ورانہ تبادلے میں حصہ لیں گے، جن کا مقصد باہمی عملی مطابقت کو بہتر بنانا، تال میل کو مضبوط کرنا اور باہمی اعتماد پیدا کرنا ہے۔

 

 

26 مئی 2026 کو جاری کیے گئے کواڈ وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان سے ہم آہنگ یہ پہل، ہند بحرالکاہل خطے میں آزاد، کھلے، جامع اور قواعد پر مبنی بحری نظام کو برقرار رکھنے کے لیے کواڈ ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

 

یہ مشن ہندوستان کے بحری وژن ’مہاساگر‘ (تمام خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ گیر پیش رفت) اور ہند بحرالکاہل خطے میں اجتماعی شمولیت، پیشہ ورانہ روابط اور محفوظ بحری ماحول کے لیے آئی سی جی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

************

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4130


(ریلیز آئی ڈی: 2315160) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी