سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بحالی سے زندگی کے نئے مقصد تک


آسام کے ہیلکانڈی میں نشے کے عادی افراد کے لیے مربوط بحالی مرکز کی مدد سے سندیپ نے خاندانی رشتے دوبارہ استوار کیے اور کام پر واپسی کی

اب اسی مرکز میں ملازمت کر رہے ہیں جس نے ان کی بحالی میں مدد کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2026 5:51PM by PIB Delhi

سندیپ (نام تبدیل کیا گیا ہے)، 33 سال، آسام کے ایک معاون اور حوصلہ افزا خاندان میں پلے بڑھے۔ نویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اپنی خالہ کے ساتھ رہنے اور روزگار تلاش کرنے کے لیے گوہاٹی چلے گئے۔ انہوں نے ڈرائیونگ سیکھی اور روزی کمانا شروع کردیا، لیکن ساتھیوں کے اثر میں شروع ہونے والا نشہ آہستہ آہستہ انحصار میں تبدیل ہوگیا۔

ان کی صحت، کام اور تعلقات متاثر ہوئے۔ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ نشے پر خرچ ہونے لگا، جس کے باعث وہ مالی دباؤ کا شکار ہوگئے اور رفتہ رفتہ لوگوں سے الگ تھلگ ہوتے گئے۔ سندیپ صحت یاب ہونا، اپنے خاندان کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنا اور مالی طور پر خود کفیل بننا چاہتے تھے۔ ان کے خاندان نے مدد حاصل کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی جاری رکھی۔

Social Justice.jpg

6 ستمبر 2025 کو سندیپ نے ہیلکانڈی میں ساؤتھ بوربون گرام انین سمیتی کے زیر انتظام نشے کے عادی افراد کے لیے مربوط بحالی مرکز  (آئی آر سی اے) کے ذریعے مدد حاصل کی۔

مرکز نے انہیں طبی نگہداشت، نفسیاتی اور خاندانی مشاورت، بحالی کے لیے مدد کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی اور رویوں سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ گروپ سرگرمیوں اور زندگی کی مہارتوں سے متعلق رہنمائی نے انہیں صحت مند معمولات اپنانے، ذہنی دباؤ سے نمٹنے اور دوسروں کے ساتھ دوبارہ تعلق قائم کرنے میں مدد دی۔

اپنے جذبات اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سندیپ نے کہا کہ ’’اپنے خاندان کی حمایت اور آئی آر سی اے میں ملنے والی نگہداشت کی بدولت میں اپنی زندگی دوبارہ سنوار رہا ہوں اور دوبارہ کام کر رہا ہوں۔‘‘

علاج کے بعد سندیپ نے اپنی بحالی کی جانب مثبت پیش رفت کی ہے۔ وہ نشے سے پاک زندگی برقرار رکھنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ جڑ گئے ہیں۔ اب وہ آئی آر سی اے ہیلکانڈی میں ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کے طور پر کام کر رہے ہیں، جس سے انہیں زیادہ مالی استحکام حاصل ہوا ہے اور اس مرکز میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے، جس نے ان کی بحالی میں مدد کی۔

********

ش ح ۔ ش ت ۔ م الف

U NO-4109


(ریلیز آئی ڈی: 2315029) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी