عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے آر پی جی نے اگست 2026 کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے، مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام(سی پی جی آر اے ایم ایس) سے متعلق 49ویں رپورٹ جاری کی


اگست 2026 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مجموعی طور پر 98,997 عوامی شکایات موصول ہوئیں اور 79,639 شکایات کا ازالہ کیا گیا

سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ مالی سالوں میں 1,270 تربیتی کورس مکمل کیے گئے، جن میں تقریباً 42,011 افسران کو تربیت دی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2026 5:39PM by PIB Delhi

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) نے اگست 2026 کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 49ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی۔ مذکورہ رپورٹ میں عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے شکایات کے نمٹارے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

اگست 2026 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 98,997 عوامی شکایات موصول ہوئیں اور 79,639 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ اتر پردیش میں اگست 2026 کے دوران سب سے زیادہ 28,939 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، جس کے بعد گجرات میں 6,810 عوامی شکایات کا ازالہ ہوا۔ 31 اگست 2026 تک سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر التوا عوامی شکایات کی مجموعی تعداد 2,53,040 ہے۔ اس کے علاوہ، 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک، ایک ہزار سے زائد عوامی شکایات زیر التوا ہیں۔

رپورٹ میں اگست 2026 کے دوران سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے رجسٹر ہونے والے نئے صارفین کا ڈیٹا بھی پیش کیا گیا ہے۔ اگست 2026 میں مختلف ذرائع کے ذریعے مجموعی طور پر 1,38,801 نئے صارفین نے سی پی جی آر اے ایم ایس پر رجسٹریشن کرایا، جن میں سے 42,054 رجسٹریشن مغربی بنگال سے ہوئے۔

رپورٹ میں اگست 2026 کے دوران کامن سروس سینٹرز کے ذریعے درج کی گئی شکایات کا ریاست وار تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ 5 لاکھ سے زائد سی ایس سیز پر دستیاب ہے، جو 2.5 لاکھ ولیج لیول انٹرپرینیورز (وی ایل ای) کے ساتھ منسلک ہیں۔ اگست 2026 کے دوران کامن سروس سینٹرز کے ذریعے مجموعی طور پر 8,999 شکایات درج کی گئیں۔

رپورٹ میں سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ مالی سالوں کے دوران منعقد کیے گئے تربیتی پروگراموں اور تربیت حاصل کرنے والے افسران کی مجموعی تعداد بھی پیش کی گئی ہے۔ مالی سال 2022-23 سے مالی سال 2026-27 کے درمیان مجموعی طور پر 1,217 تربیتی کورس منعقد کیے گئے، جن میں تقریباً 40,077 افسران کو تربیت دی گئی۔

نمبر شمار

مالی سال

تربیت کا انعقاد

تربیت حاصل کرنے والے افسران

1

2022-23

280

8,496

2

2023-24

236

8,477

3

2024-25

319

10,881

4

2025-26

330

10,538

5

      2026-27 (31اگست تک )

105

3,619

مجموعی تعداد

1,270

42,011

اگست 2026 کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

عمومی اہم نکات

· سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ مالی سالوں (مالی سال 2022-23 سے مالی سال 2026-27) میں 1,270 تربیتی کورس مکمل کیے گئے، جن میں تقریباً 42,011 افسران کو تربیت دی گئی۔

· اگست 2026 میں مغربی بنگال میں سی ایس سی کے ذریعے سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں، جو سی ایس سی کے ذریعے موصول ہونے والی مجموعی 8,999 شکایات کا 44 فیصد ہیں۔

سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کی صورتحال

· اگست 2026 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 98,997 عوامی شکایات موصول ہوئیں اور 79,639 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

· اتر پردیش میں اگست 2026 کے دوران سب سے زیادہ 28,939 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، اس کے بعد گجرات اور راجستھان کا نمبر رہا، جہاں بالترتیب 6,810 اور 5,895 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کے زیر التوا ہونے کی صورتحال

· 31 اگست 2026 تک 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1,000 سے زائد شکایات زیر التوا ہیں۔

· 31 اگست 2026 تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 2,53,040 عوامی شکایات زیر التوا ہیں۔

****

) ش ح ۔م م۔م ذ)

U.No. 4108


(ریلیز آئی ڈی: 2315028) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी