عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زیر التوا امور کے نمٹارے کے لیے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم 6.0) کا آغاز: پنشن و پنشنرز بہبود کا محکمہ مہم کی سرگرمیوں کے لیے اہداف مقرر کرے گا


محکمہ نے مرکزی  حکومت کے پنشنروں کی انجمنوں اور ان سے وابستہ انجمنوں کے ذریعے ملک بھر میں صفائی کے 21 سے زائد مقامات کی نشاندہی کی ہے

 پنشنروں کے لیے زندگی گزارنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے "قواعد میں آسانی" پر خصوصی توجہ دی جائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2026 1:41PM by PIB Delhi

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی جانب سے 16.09.2026 کو زیر التوا امور کے نمٹارے کے لیے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم 6.0) کے آغاز کے پیش نظر، پنشن و پنشنرز بہبود کے محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو)نے سال 2026 کے لیے خصوصی مہم 6.0 کے تیاری کے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مرحلے کے دوران  ڈی او پی پی ڈبلیو ،مہم کے اصل مرحلے میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں کے لیے اہداف مقرر کرے گا، جن میں زیر التوا معاملات میں کمی، ریکارڈ کا انتظام اور سووچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینا شامل ہے۔ مہم کا اصل مرحلہ 2 اکتوبر 2026 سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا، جس میں زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے، داخلی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے، ریکارڈ کے انتظام کے طریقوں کو بہتر بنانے اور پنشنروں کے لیے زندگی گزارنے میں آسانی کے مقصد سے "قواعد میں آسانی" کے اقدامات کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

ڈی او پی پی ڈبلیو نے مرکزی سرکارکےپنشنروں کی انجمنوں کے تعاون سے ملک بھر میں 21 صفائی کے مقامات کی نشاندہی کی ہے، جہاں مہم کے دوران صفائی کی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ خصوصی مہم 6.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران جوائنٹ سکریٹری (پنشن) نے دفتر کے احاطے میں نشاندہی کیے گئے تمام صفائی کے مقامات کا معائنہ کیا اور تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ مہم کے دوران مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔

’’سووچھتا ہی سیوا‘‘ پروگرام کے تحت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت (پی پی)، محترمہ نودیتا شکلا ورما، سکریٹری (پنشن) اور ڈی او پی پی ڈبلیو کے تمام افسران کے ساتھ یکم اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے سی ایس او آئی ونے مارگ اسپورٹس کمپلیکس میں شجرکاری مہم میں شرکت کریں گے۔ روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی ایک مخصوص ٹیم کرے گی اور اسے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے زیر انتظام ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔

 

ایس سی ڈی پی ایم 6.0 کے لیے ڈی او پی پی ڈبلیو نے 6,500 عوامی شکایات اور 800 اپیلوں کے نمٹارے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مزید برآں، جائزے کے لیے 847 فزیکل فائلوں اور 653 الیکٹرانک فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پنشنروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے زندگی گزارنے میں آسانی سے متعلق 23 دفتری یادداشتیں (او ایم ) جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مہم کی سرگرمیوں سے 25,000 روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

*******

) ش ح ۔م م۔م ذ)

U.No. 4088


(ریلیز آئی ڈی: 2314880) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी