وزارت دفاع
ڈی آر ڈی اونے کوانٹم ایپلی کیشنز کے لیے20ایم کے ڈائلیوشن ریفریجریٹر کی مقامی سطح پر تیاری کے لیےٹی ڈی ایف اسکیم کے تحت ایک اسٹارٹ اپ کے ساتھ ڈیپ ٹیک کے پہلے بڑے مالی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کیے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 SEP 2026 7:15PM by PIB Delhi
ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیم کے تحت، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے کوانٹم ایپلی کیشنز کے لیے20ایم کے ڈائلیوشن ریفریجریٹر کی مقامی سطح پر تیاری کے مشترکہ اقدام کے سلسلے میں زیر ایم کے انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ(ایک اسٹارٹ اپ) کے ساتھ ایک بڑے مالیت کےڈیپ ٹیک پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ نئی دہلی میںٹی ڈی ایف کے ڈائریکٹر اور الور، راجستھان میں واقع 'زیروایم کے نڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان طے پایا۔ یہ 500 کروڑ روپے کے اس فنڈ (کارپس) کے تحت پہلا بڑا معاہدہ ہے جسے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نےڈیپ ٹیک اور جدید ترین منصوبوں کے لیے پہلے ہی منظوری دی تھی۔
ڈائلیوشن ریفریجریٹرز خصوصی کرایوجینک سسٹمز ہیں جو ملی کیلون کی حد میں انتہائی کم درجہ حرارت حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس طرح کا انتہائی کم درجہ حرارت والا ماحول کئی کوانٹم کمپیوٹنگ پلیٹ فارمز اور متعلقہ کوانٹم ٹیکنالوجیز کے آپریشن اور جانچ کے لیے ضروری ہے۔
ایم کے20 کلاس کے ڈائلیوشن ریفریجریٹر کی مقامی سطح پر تیاری نیشنل کوانٹم مشن سے ہم آہنگ ہے اور کوانٹم ٹیکنالوجی، جدید کرایوجینکس اور اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز میں بھارت کی صلاحیتوں کو مضبوط کرتی ہے، جس سے ایک خود انحصار اور کوانٹم کے لیے تیار ایکو سسٹم کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔ اس سے درآمد شدہ کرایوجینک انفراسٹرکچر پر انحصار کم کرنے اور ملکی کوانٹم ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نےڈی آر ڈی او، صنعت اور اس اہم منصوبے سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ شراکت داری ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ڈی آر ڈی او اور صنعت کے درمیان مستقبل کے اشتراک عمل کے لیے ایک اہم مثال قائم کرے گی۔
اس اقدام سے وابستہ ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری (محکمہ دفاعی تحقیق و ترقی) نیز چیئرمین ڈی آر ڈی او جناب راجیش کمار سنگھ نے انہیں منصوبے کے مقاصد کے حصول میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (مائیکرو الیکٹرانک ڈیوائسز اینڈ کمپیوٹیشنل سسٹم اینڈ سائبر سیکیورٹی، ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنالوجی مینجمنٹ)، ڈائریکٹر (سالڈ اسٹیٹ فزکس لیبارٹری) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے۔ اس منصوبے کی نگرانی، رہنمائی اور معاونت ایس ایس پی ایل کے ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کی جانب سے کی جا رہی ہے۔
_20260924191636_f89a65.JPG)
***
(ش ح۔اص)
UR No 4054
(ریلیز آئی ڈی: 2314619)
وزیٹر کاؤنٹر : 7