جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ڈبلیو ڈبلیو 2026: بھارت اور نیدرلینڈز نے آبی شعبے میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کیا


کلپسر پروجیکٹ پر تکنیکی تعاون اور صلاحیت سازی کے لیے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2026 6:04PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر، جناب سی آر پاٹل اور نیدرلینڈز کے انفراسٹرکچر اور آبی انتظام کے نائب وزیر، ہز ایکسی لینسی جناب جاپ سلوٹ میکر نے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں 9ویں بھارت بین الاقوامی آبی ہفتہ (آئی آئی ڈبلیو ڈبلیو) 2026 کے موقع پر پانی پر اسٹریٹجک شراکت داری کے حوالے سے بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان ایک دو طرفہ میٹنگ کی صدارت کی۔

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب راج بھوشن چودھری، گجرات سرکار کے آبی وسائل اور آبی فراہمی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب ایشور سنگھ پٹیل، پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے کے سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ارچنا ورما، مرکزی آبی کمیشن کے چیئرمین جناب انوپم پرساد، نیدرلینڈز کی سفیر ہز ایکسی لینسی محترمہ ماریسا جیرارڈز اور دیگر سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔

اس میٹنگ نے آبی شعبے میں بھارت-نیدرلینڈز کے تعاون کا جائزہ لینے اور اسے مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کیا، جس میں گجرات میں کلپسر پروجیکٹ کے لیے تکنیکی تعاون کو آگے بڑھانے پر خاص توجہ دی گئی۔ دو طرفہ مشغولیت کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی)، کلپسر محکمہ، گجرات سرکار، اور ڈچ علمی اداروں ڈیلٹاریس اور ٹی یو ڈیلف کے درمیان کلپسر پروجیکٹ کے لیے تعاون کو آسان بنانے کے لیے دو سہ فریقی مفاہمت ناموں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے کہا کہ انھیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ڈیلٹاریس اور ٹی یو ڈیلف کلپسر پروجیکٹ کے نفاذ اور صلاحیت سازی میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے اپنے بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ مفاہمت ناموں میں داخل ہو رہے ہیں۔ انھوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ مفاہمت نامے دونوں ممالک کو پروجیکٹ کے کام یاب نفاذ کی سمت مل کر کام کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔

وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ کلپسر پروجیکٹ پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مئی 2026 میں نیدرلینڈز کے دورے کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا تھا، جس کے بعد 16 مئی 2026 کو تکنیکی تعاون کے لیے ایک ارادے کے خط پر دستخط کیے گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں سابرمتی، ماہی اور دھادھر ندیوں کے بہاؤ سے تازہ پانی کا ذخیرہ بنانے کا تصور کیا گیا ہے، جس میں نرمدا ندی سے منتقل ہونے والے پانی کا اضافہ کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید اس بات کو اجاگر کیا کہ جولائی 2026 میں بھارتی وفد کے نیدرلینڈز کے دورے کے دوران، سیلاب سے تحفظ، ساحلی انفراسٹرکچر، ہائیڈرولک ماڈلنگ، سلائس اور پمپنگ سسٹم، ڈائیک ٹیکنالوجیز اور ماحولیاتی حل سمیت شعبوں میں قیمتی بصیرت حاصل ہوئی۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ نیدرلینڈز میں افصلوٹڈائیک کے ساتھ مفید مماثلتیں تھیں، خاص طور پر انجینئرنگ، آبی انتظام اور ساحلی انفراسٹرکچر کے لحاظ سے۔

نیدرلینڈز کے انفراسٹرکچر اور آبی انتظام کے نائب وزیر، ہز ایکسی لینسی جناب جاپ سلوٹ میکر نے کلپسر پروجیکٹ پر تکنیکی تعاون کے لیے ارادے کے خط کی اہمیت اور مزید بھارت-نیدرلینڈز تعاون کے لیے اس کے پیش کردہ مواقع کو اجاگر کیا۔ افصلوٹڈائیک کا حوالہ دیتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ یہ ڈھانچہ تقریباًًً 100 سال پرانا ہے اور اب اس کی تجدید کی جا رہی ہے، جو نیدرلینڈز کو گذشتہ صدی میں جمع ہونے والے تجربے اور علم کو بانٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈچ ادارے جیسے ڈیلٹاریس اور ٹی یو ڈیلف مفاہمت ناموں کے ذریعے اپنی مہارت کا حصہ ڈالیں گے، جو آبی شعبے میں مزید تعاون کے لیے ایک بنیاد فراہم کرے گا۔ انھوں نے سیکھے گئے اسباق کو بانٹنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، خاص طور پر ماحولیات اور مچھلی کی نقل مکانی جیسے شعبوں میں۔

یہ مفاہمت نامے پروجیکٹ کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور نفاذ کے لیے ڈچ مہارت اور جدید انجینئرنگ طریقوں کے اشتراک کے ذریعے تکنیکی تعاون کو آسان بنائیں گے۔ ڈیلٹاریس کے ساتھ تعاون، دیگر باتوں کے علاوہ، تکنیکی جائزہ، ہائیڈرولک اور ہائیڈرولوجیکل ماڈلنگ، ساحلی اور ساختی انجینئرنگ، آب و ہوا کی لچک، صلاحیت سازی، علم کی منتقلی اور ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کا احاطہ کرتا ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 4048


(ریلیز آئی ڈی: 2314557) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , हिन्दी