وزارت آیوش
لیہہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا رگپا نے 11واں یوم آیوروید منایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 SEP 2026 12:20PM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا رگپا (این آئی ایس آر)، لیہہ نے 23 ستمبر 2026 کو لیہہ کے سبو تھانگ میں واقع اپنی نئی تعلیمی عمارت میں 11وبں یوم آیوروید منایا۔ اس پروگرام کا انعقاد ’’صحت مند مستقبل کے لیے آیوروید‘‘ کے موضوع کے تحت این آئی ایس آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پدما گرمت کی صدارت میں کیا گیا۔
اس تقریب میں لداخ اور ہمالیائی خطے کے مختلف حصوں، جن میں لاہول، دھرم شالہ، سکم اور اروناچل پردیش شامل ہیں، سے شرکاء، معالجین، ماہرین اور متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اس پروگرام نے موجودہ دور میں روایتی نظامِ طب کی اہمیت پر تبادلہ خیال، معلومات کے تبادلے اور گفتگو کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔

مختلف شعبوں کے ماہرین نے آیوروید اور دیگر روایتی نظامِ صحت کے مختلف پہلوؤں اور صحت و تندرستی کو فروغ دینے میں ان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے مقالے پیش کیے۔ ان مقالوں میں ہمالیائی خطے کے مالا مال روایتی علمی نظام اور ان روایات کے تحفظ، دستاویز بندی اور فروغ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
لداخ کے مختلف حصوں اور وسیع تر ہمالیائی خطے سے لوگوں کی شرکت نے اس تقریب کو علاقائی رنگ دیا اور معلومات و تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا۔
اس پروگرام سے روایتی نظامِ طب کے فروغ، تعلیمی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے اور صحت مند مستقبل کی تعمیر میں ان نظاموں کے کردار کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کے لیے این آئی ایس آر کی کوششوں کی عکاسی ہوئی۔
تقریب کا اختتام معلومات اور تجربات کے تبادلے، باہمی تعاون اور روایتی نظامِ طب کی دانش اور طریقۂ کار کے ذریعے صحت مند مستقبل کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دینے کے ساتھ ہوا۔


****
ش ح۔ م ع۔ ج
uno-4031
(ریلیز آئی ڈی: 2314508)
وزیٹر کاؤنٹر : 12