وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

علاقائی آیوروید تحقیقی ادارہ، منڈی میں ایک ماہ تک جاری عوامی بیداری مہم کے بعد 11واں آیوروید ڈے منایا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2026 8:42PM by PIB Delhi

علاقائی آیوروید تحقیقی ادارہ (آر اے آر آئی)، منڈی نے ‘‘صحت مند مستقبل کے لئے آیوروید’’ کے موضوع پر ایک ماہ تک جاری عوامی بیداری مہم کے بعد 23 ستمبر 2026 کو پورے جوش و خروش اور عوامی شرکت کے ساتھ 11واں آیوروید ڈے منایا۔

ادارے نے ستمبر میں آیوروید کے اہم پہلوؤں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے متعدد پروگرام بھی منعقد کیے۔ ان میں شواہد پر مبنی اور محفوظ طریقہ ہائے علاج، صحت مند نظام ہضم اور متوازن غذا، ادویات کا محفوظ استعمال، طرز زندگی سے متعلق بیماریوں سے بچاؤ، ذہنی صحت، رت چریہ اور تحقیق سے متعلق اخلاقی اصول شامل تھے۔ ادارے کے سینئر ریسرچ فیلوز (ایس آر ایف) اور مشیروں نے ان موضوعات پر متعدد لیکچر دیے، جن سے سیکڑوں افراد مستفید ہوئے۔

طلبہ میں آیوروید کے تئیں دلچسپی بڑھانے کے لیے ادارے نے پوسٹر سازی، نعرہ نویسی، مضمون نویسی اور رنگولی کے مقابلے منعقد کیے۔ 11 ستمبر 2026 کو ایک ‘‘پرکریتی تشخیصی کیمپ’’ بھی منعقد کیا گیا، جس میں 45 افراد کو ان کی انفرادی پرکریتی، صحت اور نیند سے متعلق امور کی بنیاد پر آیورویدک غذا اور طرز زندگی کے بارے میں مشورہ دیا گیا۔

بیداری مہم کے تحت 22 ستمبر کو ادارے کے احاطے سے بی بی ایم بی کالونی تک واکاتھون کا انعقاد کیا گیا۔ اس بیداری پیدل مارچ میں اسکولی طلبہ اور ادارے کے ملازمین سمیت تقریباً 60 افراد نے حصہ لیا۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم کا اختتام 23 ستمبر کو ادارے میں 11ویں آیوروید ڈے کے انعقاد کے ساتھ ہوا۔ دن کا آغاز ہون اور پوجا سے ہوا، جس کے بعد دواؤں کے پودے تقسیم کیے گئے۔ مرکزی پروگرام کا آغاز آر اے آر آئی منڈی کی انچارج ڈاکٹر وینیتا کماری نیگی کی جانب سے بھگوان دھنونتری کی مورتی کے سامنے روایتی چراغ روشن کرنے اور اس کے بعد سی سی آر اے ایس کے کل گیت کی گائیکی کے ساتھ ہوا۔

ڈاکٹر وینیتا کماری نیگی نے آیوروید ڈے کے موقع پر آس پاس کے اسکولوں کے پرنسپلوں، اساتذہ اور دیگر معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں مبارک باد دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے آیوروید کے اصولوں کے ذریعے مجموعی صحت اور فلاح و بہبود کی اہمیت کو اجاگر کیا اور صحت مند اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے آیورویدک طرز زندگی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب کے نوڈل افسر ڈاکٹر وکاس نارگیال نے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔ انہوں نے ماہ بھر جاری رہنے والی اس مہم اور آیوروید ڈے کی تقریب کے کامیاب انعقاد میں قیمتی تعاون دینے کے لیے تمام اساتذہ، پرنسپلوں اور ادارے کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

1.gif

2.gif

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش

U.NO. 4007


(ریلیز آئی ڈی: 2314304) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी