وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے سونے کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 21 کلوگرام غیر ملکی سونا ضبط کیا، جس کی مالیت 32 کروڑ روپے ہے
پڑوسی ممالک سے اسمگل کرکے لایا گیا سونا ضبط؛ 5 افراد گرفتار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 9:13PM by PIB Delhi
سونے کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کارروائی جاری رکھتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ملک بھر میں کی گئی سات الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو کارروائیوں میں تقریباً 21 کلوگرام غیر ملکی سونا ضبط کیا ہے، جس کی مجموعی مالیت 61 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ کسٹمز ایکٹ 1962 کی دفعات کے تحت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈی آر آئی کے افسران نے پلول ٹول پلازہ کے قریب دو نئی تھار گاڑیوں کو روکا۔ دونوں گاڑیوں کے چیسس میں انتہائی مہارت اور چالاکی سے خفیہ خانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے لیے پچھلے پہیے کے اوپر چیسس کے ایک حصے کو نکال کر اس میں تبدیلی کے بعد اسے انتہائی مہارت سے دوبارہ جوڑ دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے اس خفیہ خانے کا پتہ لگانا انتہائی مشکل تھا۔ گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لینے کے بعد ہی ڈی آر آئی کے افسران اس خفیہ خانے کا پتہ لگانےمیں کامیاب ہوگئے ۔ دونوں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 15.18 کلوگرام سونا، بسکٹ کی شکل میں، برآمد کیا گیا، جس کی مالیت تقریباً 23.30 کروڑ روپے ہے۔ یہ سونا 19 ستمبر 2026 کو ضبط کیا گیا۔ گاڑیوں کے ساتھ موجود چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ خفیہ اطلاع سے پتہ چلتا ہے کہ یہ سونا میانمار سے اسمگل کرکے لایا گیا تھا۔

اس سے قبل،16 ستمبر 2026کو کی گئی ایک اور کارروائی میں ڈی آر آئی کے افسران نے جیور ٹول پلازہ پر ایک مسافر کو روکا، جو گورکھپور سے دہلی جانے والی بس میں سفر کر رہا تھا۔ ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 5.8 کلوگرام غیر ملکی سونا برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ اس میں ایک ایک کلوگرام وزن کی سونے کے پانچ بسکٹس اور تقریباً 800 گرام سونے کے ٹکڑے شامل تھے۔ سونا خاص طور پر تیار کئے گئے کمر سے بندھی بیلٹ میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ مذکورہ شخص کو کسٹمز ایکٹ 1962 کی دفعات کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسے یہ سونا کھٹمنڈو میں دیا گیا تھا اور وہ اسے بھارت-نیپال زمینی سرحد کے راستے بھارت میں لے کر آیا تھا۔

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ڈی آر آئی کے افسران نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر تقریباً 123 کلوگرام سونا اور تقریباً 10 کلوگرام چاندی ضبط کی ہے، جن کی مجموعی مالیت 187 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ سونے کی اسمگلنگ کےسلسلے میں 58 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں سونے کی اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورکس کو توڑنے اور سونا چھپانے کے نت نئے اور انتہائی پیچیدہ طریقوں کا پتہ لگانے پر ڈی آر آئی کی مسلسل توجہ کو ظاہر کرتی ہیں۔
*******
) ش ح – ش ب -ت ا )
U.No.4002
(ریلیز آئی ڈی: 2314264)
وزیٹر کاؤنٹر : 5