وزارت آیوش
گیارہیں یومِ آیوروید کے موقع پر آر اے آر آئی پٹنہ میں روایتی غذا ؤں اور موٹے اناجوں کی نمائش کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 5:05PM by PIB Delhi
آج 11ویں یومِ آیوروید کے موقع پر ریجنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر اے آر آئی) ، اگم کنواں، پٹنہ میں نمائش و منی ایکسپو اور روایتی غذاؤں سے متعلق پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام ’’ صحت مند کل کے لیے آیوروید‘‘ کے موضوع کے تحت منائے جا رہے یومِ آیوروید کے سلسلے میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں آیوروید، روایتی اور غذائیت سے بھرپور غذاؤں، موٹے اناج (شری انّ) اور صحت مند طرز زندگی کے طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
پروگرام کا افتتاح آئی سی ایم آر-آر ایم این آئی ایچ آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا پانڈے نے کیا۔ آر اے آر آئی کے انچارج ڈاکٹر بنا مالی داس نے آیوروید میں بیان کی گئی روایتی اور غذائیت سے بھرپور غذاؤں کی اہمیت اجاگر کی اور متوازن غذا میں مقامی، موسمی اور مختلف اقسام کے اناج کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔
منی ایکسپو میں روایتی اور غذائیت سے بھرپور غذاؤں کی تیاریوں کی نمائش کی گئی، جن میں مقامی غذائیں، موٹے اناج اور صحت کو فروغ دینے والے دیگر اجزا شامل تھے۔ پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو ، ان کی غذائی اہمیت، صحت کے لیے مفید خصوصیات اور روزمرہ کی غذا میں ان کے مناسب استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
مریضوں، تیمار داروں اور عام لوگوں کے لیے صحت کی جانچ اور طبی معائنے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ ضرورت کے مطابق آیورویدک ادویات تقسیم کی گئیں، جب کہ آیوروید، غذائیت، بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند طرز زندگی سے متعلق کتابیں اور معلومات، تعلیم و مواصلات (آئی ای سی) کا مواد بھی فراہم کیا گیا۔
شرکاء کو متوازن غذائیت، روزمرہ کے معمولات کی پابندی، مناسب غذائی عادات، یوگا اور صحت مند طرز زندگی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ آیوروید کے اصولوں کے مطابق موسم اور فرد کی جسمانی ساخت (پرکرتی) کے لحاظ سے غذا اور طرز زندگی اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔
یومِ آیوروید کے نوڈل افسر ڈاکٹر بالاجی پوتبھارے، تحقیقی افسر (آیوروید) ڈاکٹر اشوک کمار سنہا، تحقیقی افسر (آیوروید) ڈاکٹر ریتیکا مشرا، تحقیقی افسر (آیوروید) ڈاکٹر کماری ارچنا اور ادارے کے افسران و عملے نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیا۔
پروگرام میں مریضوں، تیمارداروں اور عام لوگوں نے جوش و خروش سے شرکت کی، جس سے صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور غذا، روایتی غذائی طریقوں اور آیوروید پر مبنی صحت مند طرز زندگی کے بارے میں بیداری کو مزید فروغ ملا۔


***
) ش ح – م م - ع ا )
U.No. 3985
(ریلیز آئی ڈی: 2314098)
وزیٹر کاؤنٹر : 12