سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گاؤں کے خواب سے تحقیق کےشعبے  میں کامیاب کیریئر تک


این ایف ایس سی کی مدد سے ساگر کوڈی نے پی ایچ ڈی مکمل کی اور ایک روشن علمی کیریئر کی بنیاد رکھی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 SEP 2026 3:05PM by PIB Delhi

30 سالہ اسکالر ساگر کوڈی کا تعلق درج فہرست ذات برادری سے ہے اور ان کے لیے اعلیٰ تعلیم کا حصول محض ذاتی خواہش نہیں تھا۔ یہ اپنے  کنبے کی مدد کرنے اور اپنی برادری کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی ایک راہ تھی۔

ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے ساگر کو معیاری اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مالی اور جغرافیائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے یو جی سی-نیٹ جونیئر ریسرچ فیلوشپ حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ کامیابی کے لیے درکار نمبروں سے دو فیصد سے بھی کم کے فرق سے پیچھے رہ گئے۔

اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ انہوں نے یونیورسٹی کی مالی مدد سے پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لیا۔ تاہم، محدود مالی مدد ان کے تحقیقی اخراجات پورے کرنے اور کنبے کی مدد کرنے کے لیے کافی نہیں تھی۔

اسی دوران، ان کے کنبے کو توقع تھی کہ ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد وہ ملازمت شروع کرکے مالی طور پر تعاون کریں گے۔ ان حالات کی وجہ سے ساگر کے لیے ڈاکٹریٹ کی تحقیق جاری رکھنا دن بہ دن مشکل ہوتا گیا۔

درج فہرست ذات کے طلبہ کے لیے نیشنل فیلوشپ کے تحت مالی مدد ملنا ان کی زندگی میں ایک اہم مقام ثابت ہوا۔ انہیں 27 دسمبر 2019 سے 15 مئی 2024 تک جونیئر ریسرچ فیلوشپ اور سینئر ریسرچ فیلوشپ، دونوں کے ذریعے مالی معاونت فراہم کی گئی۔ انہیں آخری مرتبہ 42,000 روپے کی فیلوشپ کی رقم حاصل ہوئی۔

اس فیلوشپ کی بدولت ساگر مالی بے یقینی کے مسلسل دباؤ کے بغیر اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم جاری رکھ سکے۔ اس سے انہیں اپنی تعلیمی اور تحقیقی ضروریات کے اخراجات پورے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کنبے کی ضروریات میں بھی تعاون کرنے میں مدد ملی۔ ان کے مطابق، اگر اس اسکیم کے تحت مدد نہ ملتی تو ان کے کنبے کے مالی حالات شاید انہیں ڈاکٹریٹ کی تعلیم جاری رکھنے سے روک دیتے۔

عزم اور بروقت ادارہ جاتی مدد کے ساتھ ساگر نے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی اور تحقیق کے شعبے میں اپنا کیریئر بنایا۔ وہ اس وقت میسور میں اینتھروپولوجیکل سروے آف انڈیا میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور لیول 6 کے تحت ان کی بنیادی تنخواہ 37,600 روپے ہے۔ساگر کا سفر اس بات کی مثال ہے کہ ہدف پر مبنی فیلوشپ کی مدد کس طرح محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طلبہ کو مالی اور جغرافیائی رکاوٹوں پر قابو پانے، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور بامعنی کیریئر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ ان کی کامیابی سے ان کے کنبے کی مالی حالت مضبوط ہوئی ہے اور اب وہ اپنی برادری کے دیگر افراد کو ترغیب دینے اور ان کی مدد کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

این ایف ایس سی کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے ساگر کوڈی نے کہا، ’’این ایف ایس سی فیلوشپ نے مجھے مالی مشکلات کے بغیر پی ایچ ڈی  کرنے کا موقع فراہم کیا اور میرے تعلیمی اہداف کی جانب پیش قدمی کے ساتھ ساتھ اپنے کنبے کی مدد کرنے میں بھی معاونت کی۔‘‘ساگر کوڈی کی کہانی ثابت قدمی، امنگ اور بااختیاری کی داستان ہے، جو ایک گاؤں سے شروع ہوئی اور تحقیق کے شعبے میں ایک روشن کیریئر تک پہنچی۔

***

ش ح۔ا ع خ۔ م ذ

U N-3978


(ریلیز آئی ڈی: 2314043) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada