ٹیکسٹائلز کی وزارت
وزارتِ ٹیکسٹائل نے ’’سوچھتا ہی سیوا 2026‘‘ مہم کے تحت صفائی ستھرائی اور بیداری کی سرگرمیاں انجام دیں
وزارتِ ٹیکسٹائل کی جانب سے صفائی ستھرائی مہم اور عوامی بیداری کی سرگرمیوں کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 12:28PM by PIB Delhi
وزارت ٹیکسٹائل ’سوچھتا ہی سیوا‘ 2026 مہم منا رہی ہے۔ یہ ملک گیر مہم روزمرہ کی زندگی میں صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے تئیں عزم کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے چلائی جا رہی ہے۔ وزارت ٹیکسٹائل کے تحت آنے والے تمام اداروں میں یہ مہم منائی جا رہی ہے۔
- وزارت ٹیکسٹائل نے اپنے تمام شعبوں اور کمروں میں خصوصی صفائی ستھرائی مہم چلائی۔
جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (جے سی آئی)
- سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کے تحت جے سی آئی کے صدر دفتر میں ’’سوچھتا عہد کی تقریب‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کارپوریشن کے ملازمین نے مختلف اقدامات کیے اور ملک بھر میں سوچھتا سے متعلق متعدد سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لیا۔ ان کوششوں کے ذریعے سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے ساتھ صفائی ستھرائی، حفظان صحت اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے میں بھی تعاون کیا گیا۔
- جے سی آئی کے مختلف دفاتر میں صفائی ستھرائی کی متعدد سرگرمیاں انجام دی گئیں اور کارپوریشن کے 400 سے زائد ملازمین نے اس مہم میں حصہ لیا۔ ان اقدامات کا مقصد صفائی ستھرائی، حفظان صحت، صاف صفائی اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینا تھا، ساتھ ہی ملازمین کو اپنے کام کی جگہوں، عوامی مقامات اور آس پاس کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے اچھے طریقے اپنانے اور انہیں برقرار رکھنے کی ترغیب دینا تھا۔
- ’’سوچھ پاٹھ شالا – سوچھتا کے لیے یوا‘‘ کے موضوع کے تحت مختلف اسکولوں میں طلبہ کے درمیان موضوعاتی مصوری کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد بچوں میں صفائی ستھرائی، حفظان صحت اور ماحولیاتی ذمہ داری کے احساس کو پروان چڑھانا اور انہیں صفائی ستھرائی کے فعال سفیر بننے کی ترغیب دینا تھا۔
کاٹن کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ
سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم کے تحت پارکوں اور باغات میں خصوصی صفائی ستھرائی مہم چلائی گئی، جس میں زیادہ آمدورفت والے علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ عوامی مقامات کی مجموعی صفائی ستھرائی ، حفظان صحت اور خوب صورتی کو بہتر بنانے کے لیے صفائی اور دیکھ بھال کی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ ملازمین نے قریبی عوامی پارک میں صفائی ستھرائی مہم میں فعال طور پر حصہ لیا اور جھاڑو لگانے، کچرا جمع کرنے، اسے الگ کرنے اور کچرے، سوکھے پتوں اور دیگر فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کا کام کیا۔ اس اقدام سے زیادہ صاف ستھرا، صحت مند اور حفظان صحت کے لیے بہتر عوامی ماحول پیدا کرنے میں مدد ملی۔
سنٹرل کاٹیج انڈسٹریز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ
- شو روم کے وی آئی پی ہال کو گملوں اور ہریالی کے انتظام وغیرہ کے ذریعے صاف ستھرا اور خوب صورت بنایا گیا۔
- شو روم سے خراب اور ناکارہ لکڑی کی الماریاں، کاؤنٹر، بورڈ وغیرہ ہٹا کر احاطے میں ایک جگہ جمع کیے گئے ہیں، تاکہ جلد ہی ای نیلامی کے ذریعے انہیں ٹھکانے لگایا جا سکے۔
نیشنل جوٹ بورڈ (این جے بی)
سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت نیشنل جوٹ بورڈ کی جانب سے سیلفی اور سوشل میڈیا تشہیری سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا اور صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی اہمیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنا تھا۔
افسران اور عملے کے ارکان نے جوش و خروش کے ساتھ اس سرگرمی میں حصہ لیا۔ انہوں نے مقررہ صفائی سے متعلق مقامات اور دفتر میں سیلفیاں اور تصاویر لیں اور انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے شیئر کیا۔ اس اقدام کا مقصد صفائی ستھرائی کا پیغام عام کرنا تھا۔
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا اور شہریوں کو صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دینا تھا۔ سوچھتا ہی سیوا سے متعلق پہلے انجام دی گئی تمام سرگرمیوں کو این جے بی کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اپ لوڈ کیا گیا۔
نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ ڈی سی)
نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ ڈی سی)، نوئیڈا میں 17 ستمبر 2026 کو دفتر کے احاطے میں کارپوریشن کے تمام ملازمین کو سوچھتا کا عہد دلایا گیا۔ ملازمین کو سوچھتا ہی سیوا مہم کے دوران انجام دی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ سوچھتا ہی سیوا سے متعلق ضروری رہنما خطوط کارپوریشن کے تمام علاقائی دفاتر کو بھی جاری کیے گئے۔
نوڈل افسر نے صفائی ستھرائی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کی شروعات سب سے پہلے خود سے ہونی چاہیے اور اسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔
22 ستمبر 2026 کو این ایچ ڈی سی کے صدر دفتر، نوئیڈا کے احاطے میں صفائی مہم چلائی گئی۔ کارپوریشن کے علاقائی دفاتر میں بھی سوچھتا ہی سیوا سے متعلق مختلف سرگرمیاں مسلسل انجام دی جا رہی ہیں۔
***
ش ح۔ا ع خ۔ م ذ
U N-3971
(ریلیز آئی ڈی: 2314021)
وزیٹر کاؤنٹر : 5