سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معاشی شمولیت کے اقدامات سےاقتصادی طور پر کمزور طبقات میں کاروباری صلاحیت، روزگار اور بحالی کو فروغ


وی سی ایف-ایس سی کے تحت 145 کمپنیوں کے لیے 613 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری، وی سی ایف-بی سی کے تحت 31 کمپنیوں کے لیے تقریباً 143 کروڑ روپے منظور

سرمایہ کاری کے ذریعے تقریباً 800 کروڑ روپے کے اثاثے تیار اور روزگار کے تقریباً 4,500 مواقع کی پیداوار

گداگری میں ملوث افراد کی جامع بحالی کے لیے 46 کروڑ روپے سے زائد جاری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 SEP 2026 6:04PM by PIB Delhi

وزارتِ برائے سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات اپنے اکنامک انکلوژن ڈویژن(ای آئی ڈی) کے ذریعے پسماندہ طبقات کے لیے اکاروباری صلاحیت، روزگار کی فراہمی اور بحالی کی معاونت کو مضبوط بنا رہی ہے۔

اس کے اہم اقدامات میں درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپٹل فنڈ (وی سی ایف-ایس سی)، پسماندہ طبقات کے لیے وینچر کیپٹل فنڈ اور اقتصادی اعتبار سے کمزور افراد کے لیے روزگار اور کاروبار میں تعاون سے متعلق سپورٹ(ایس ایم آئی ایل) اسکیم کے تحت گداگری میں ملوث افراد کے لیے جامع بحالی کا شعبہ شامل ہیں۔

وزارتِ برائے سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے اکنامک انکلوژن ڈویژن (ای آئی ڈی) کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محترمہ پرتیما گپتا نے بتایا کہ درج فہرست ذاتوں کے لیے وینچر کیپٹل فنڈ (وی سی ایف – ایس سی) کے تحت، جس کا کل فنڈ 750کروڑ روپے ہے، یہ فنڈ 4 فیصد کی شرحِ سود پر 10 لاکھ روپے سے لے کر 15 کروڑ روپے تک کی مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2014-15 سے مالی سال 2025-26 تک، اس فنڈ نے درج فہرست ذاتوں کے کاروباریوں کو کاروبار قائم کرنے، پیداواری اثاثے تیار کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈی ڈی جی ای آئی ڈی نے مزید بتایا کہ مئی 2026 تک اس فنڈ کے تحت 145 کمپنیوں کے لیے 613.02 کروڑ روپے کی مالی امداد منظور کی جا چکی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس میں سے 123 کمپنیوں کو 437.74 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

محترمہ گپتا نے کہا کہ وی سی ایف-ایس سی کا مقصد تجارتی طور پر قابلِ عمل اداروں کے قیام اور توسيع کے لیے رعایت پر مالی امداد فراہم کر کےدرج فہرست ذات کی برادریوں کے ارکان کے درمیان کاروبار کو فروغ دینا ہے۔

ڈی ڈی جی ای آئی ڈی نے بتایا کہ وی سی ایف-ایس سی کے تحت، وزارت نے 30 ستمبر 2020 کو امبیڈکر سوشل انوویشن اینڈ انکیوبیشن مشن(اے ایس آئی آئی ایم) کا آغاز کیا جو درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے نوجوان محققین اور طلبہ کے تیار کردہ جدید خیالات کو 30 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کر کے ان کی معاونت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے ایس آئی آئی ایم کے تحت 114 کمپنیوں کے لیے 29.11 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے، جبکہ 91 کمپنیوں کو 13.27 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس  مشن کا مقصد درج فہرست ذات برادریوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاروباریوں کے درمیان جدت طرازی کا ایک ایکو سسٹم تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی پر مبنی اور سماجی طور پر اہم اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

پسماندہ طبقہ کے لیے وینچر کیپٹل فنڈ (وی سی ایف-بی سی) کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈی ڈی جی ای آئی ڈی نے کہا کہ اسے پسماندہ طبقسے سے تعلق رکھنے والے افراد میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے اکتوبر 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 200 کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ، یہ فنڈ 6 فیصد کی شرحِ سود پر 20 لاکھ روپے سے لے کر 15 کروڑ روپے تک کی مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

محترمہ گپتا نے کہا کہ اب تک 31 کمپنیوں کے لیے 142.88 کروڑ روپے کی مالی امداد منظور کی جا چکی ہے، جس میں سے 19 کمپنیوں کو 70.23 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

ڈی ڈی جی ای آئی ڈی نے بتایا کہ وینچر کیپٹل فنڈز نے درج فہرست ذات کے 329 اور پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے 35 کاروباریوں  کی معاونت کی ہے اور مزید کہا کہ ان سرمایہ کاریوں نے مجموعی طور پر تقریباً 4,500 بلاواسطہ اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان فنڈز کے ذریعے تعاون حاصل کرنے والے اداروں نے تقریباً 800 کروڑ روپے کی مالیت کے مستقل پیداواری اثاثے تیار کیے ہیں جن سے اگلے 12 سے 15 سال میں معاشی سرگرمیوں، انفراسٹرکچر کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تعاون کی توقع ہے۔

محترمہ پرتیما نے مزید بتایا کہ سپورٹ فار مارجینلائزڈ انڈیویژولز فار لائیو لی ہڈ اینڈ انٹرپرائز (ایس ایم آئی ایل ای) اسکیم کے تحت گداگری میں ملوث افراد کے لیے جامع بحالی کے شعبے پر عمل درآمد کے حصے کے طور پر، وزارت ایک جامع نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے جس میں گداگری میں ملوث افراد کی شناخت، متحرک کرنا، برآمدگی، پناہ گاہ، کونسلنگ، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، ہنرمندی کی ترقی، روزگار کی فراہمی اور معاشرتی بحالی شامل ہے۔

ڈی ڈی جی ای آئی ڈی نے بتایا کہ 23 اکتوبر 2023 کو اس پہل کے آغاز سے لے کر مالی سال 2025-26 تک 46.16 کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس میں سے صرف مالی سال 2025-26 کے دوران 27.17 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی تھی۔

محترمہ پرتیما نے کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے، اکنامک انکلوژن ڈویژن کاروبار کو ممکن بنانے، اداروں کے قیام میں معاونت، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پسماندہ طبقات کی باوقار بحالی اور معاشی شمولیت کو آسان بنا کر سماجی انصاف کے لیے حکومت کے عزم کو آگے بڑھا رہا ہے۔

******

ش ح۔ک ح۔ر ب

U. No. 3929


(ریلیز آئی ڈی: 2313604) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी