سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہارت سے خود انحصاری تک

محترمہ شالکا ناگوٹکر کا کاروباری سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 SEP 2026 4:17PM by PIB Delhi

پیشہ ورانہ مہارتیں روزگار کے بامعنی مواقع پیدا کر سکتی ہیں جب اسے بروقت اور سستی مالیات کی مدد حاصل ہو۔ ادارہ جاتی امداد خواہشمند کاروباریوں کو ابتدائی مالیاتی رکاوٹوں پر قابو پانے، پائیدار کاروباری اداروں کو قائم کرنے اور اقتصادی آزادی کی طرف بڑھنے کے قابل بناتی ہے۔

مہاراشٹر کے ضلع تھانے (کلیان-مغربی) کی رہائشی اور بیوٹی کے شعبے میں تربیت یافتہ گریجویٹ، محترمہ شالکا درشن ناگوٹکر نےاین ایس ایف ڈی سی کی’ٹرم لون اسکیم‘کے تحت 3,75,000 روپے کی مالی مدد سے گھر پر ہی ایک بیوٹی پارلر قائم کیا۔آج وہ ماہانہ تقریباً 25,000 سے 30,000 روپے کی آمدنی حاصل کرتی ہیں اور اپنے کاروبار کے ذریعے اپنے خاندان کی کفالت کرتی ہیں۔

محترمہ شالکا بیوٹی پارلر کا ڈپلومہ رکھتی ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بروئے کار لا کر مالی طور پر خود مختار بننے کی خواہشمند تھیں۔ تاہم ان کے پاس اپنی کوئی دکان نہیں تھی اور تجارتی جگہوں کے بھاری کرایوں کی وجہ سے کاروبار شروع کرنا ان کے لیے مشکل تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260921161822_4b8f3f.jpg

انٹرنیٹ کی مدد سے این ایس ایف ڈی سی کی اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ’لیدر انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف مہاراشٹر لمیٹڈ‘(ایل آئی ڈی سی او ایم) کی تھانے برانچ سے رابطہ کیا۔ انہیں این ایس ایف ڈی سی کی’ٹرم لون اسکیم‘کے تحت 3,75,000 روپے کی مالی امداد ملی۔ یہ قرض 30 اکتوبر 2024 کو جاری کیا گیا تاکہ وہ اپنا بیوٹی پارلر قائم کر سکیں۔

تجارتی جگہ کے بھاری اخراجات سے بچنے کے لیےمحترمہ شالکا نے کلیان(مغربی) میں واقع اپنے گھر سے ہی بیوٹی پارلر چلا کر عملی شروعات کی۔ اس امداد کی بدولت وہ پیشہ ورانہ بیوٹی اور گرومنگ (آرائش و زیبائش) کی خدمات فراہم کرنے کے لیے درکار آلات اور سامان خریدنے کے قابل ہو گئیں۔

اپنی مہارت، لگن اور مسلسل کوششوں کے ذریعے انہوں نے روزگار کا ایک مستحکم ذریعہ قائم کیا۔ ان کا بیوٹی پارلر اب انہیں تقریباً 25,000 سے 30,000 روپے ماہانہ خالص آمدنی فراہم کرتا ہے، جس سے ان کی مالی خود مختاری میں اضافہ ہوا ہے اور انہیں اپنے خاندان کی کفالت میں مدد ملتی ہے۔

محترمہ شالاکا نے’ٹرم لون اسکیم کے تحت فراہم کردہ مالی معاونت پراین ایس ایف ڈی سی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا یہ سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور بروقت مالی معاونت خواتین کاروباری شخصیات کو پائیدار روزگار قائم کرنے اور خود کفیل بننے کے قابل بنا سکتی ہے۔

 

 

****

 

 ش ح۔ م ح۔ ج ا

U.No. 3865

 


(ریلیز آئی ڈی: 2313036) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Kannada