سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نےاتر پردیش کے بدایوں میں ’سووچھتا ہی سیوا‘ مہم کا انعقاد کیا

مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے صفائی کارکنوں کے وقار، تحفظ اور انہیں بااختیار بنائے جانے پر زور دیا

صفائی متروں میں پی پی ای کٹس، آیوشمان کارڈ اور آٹو رکشا کی چابیاں تقسیم کی گئیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 9:50PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے آج اتر پردیش کے بدایوں میں واقع ڈائٹ آڈیٹوریم میں ’سووچھتا ہی سیوا‘ مہم کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد ’صفائی متروں کا احترام، سوچھ بھارت کا عزم‘ کے پیغام کو فروغ دینا تھا۔

پروگرام میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے نیشنل ایکشن فار میکینائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم (این اے ایم اے ایس ٹی ای) اسکیم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد صفائی کارکنوں کے وقار اور تحفظ کو یقینی بنانا اور انہیں سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکیم کے تحت اب تک 90,157 سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنوں کی پروفائلنگ کی گئی ہے۔ ان میں سے 87,078 کارکنوں کو ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) کٹس فراہم کی گئی ہیں، جبکہ 76,920 کارکنوں کو صحت بیمہ کے دائرے میں لایا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ اس کے علاوہ 5,00,013 کچرا چننے والوں کی پروفائلنگ کی گئی ہے، جن میں سے 3,15,593 کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے۔ مجموعی طور پر 1,79,269 کچرا چننے والوں کو پی پی ای کٹس فراہم کی گئی ہیں۔

جناب ورما نے بتایا کہ بدایوں میں پروفائلنگ کے عمل کے ذریعے 146 سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنوں اور 339 کچرا چننے والوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

پروگرام کے دوران جناب ورما نے علامتی طور پر 40 سیور اور سیپٹک ٹینک کارکنوں اور 30 کچرا چننے والوں میں پی پی ای کٹس تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ 31 صفائی متروں کو آیوشمان کارڈ دیے گئے، جبکہ چھ صفائی متروں کو آٹو رکشا کی چابیاں سونپی گئیں۔

اس پروگرام نے حکومت کے ’محروم طبقات کو ترجیح‘ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اس کا مقصد ایسے لوگوں تک مدد اور تعاون پہنچانا ہے، جو  سرکاری خدمات اور مواقع سے محروم یا نظرانداز رہے ہیں۔ معاشرے کے حاشیے پر موجود لوگوں پر یہ توجہ ’وکست بھارت‘ کے وسیع تر تصور کا حصہ ہے، جس میں ہر شہری کو ملک کے ترقی کے سفر میں اپنا کردار ادا کرنے اور اس کے فوائد حاصل کرنے کا موقع ملے۔

پروگرام میں داتا گنج کے رکن اسمبلی جناب راجیو سنگھ، بلسی کےرکن اسمبلی جناب ہریش چندر، اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن جناب واگیش پاٹھک، بدایوں ضلع پنچایت کی صدر محترمہ ورشا یادو اور نیشنل صفائی کرمچاری فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پربھات کمار سنگھ سمیت دیگر افراد موجود رہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع د

U.NO. 3855

 


(ریلیز آئی ڈی: 2313019) وزیٹر کاؤنٹر : 19
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada