پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 9:21PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ویسٹ ویو کرکٹ لمیٹڈ اور پوناوالا اسپورٹس اینڈ فٹنس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے تین پروفیشنل کرکٹ فرنچائزز: (1) راجستھان رائلز (بھارت)، (2) پارل رائلز (جنوبی افریقہ) اور (3) بارباڈوس رائلز (بارباڈوس) کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ انضمام کے تحت ویسٹ ویو کرکٹ لمیٹڈ (ویسٹ ویو کرکٹ) اور پوناوالا اسپورٹس اینڈ فٹنس پرائیویٹ لمیٹڈ (پوناوالا اسپورٹس) کی جانب سے تین پروفیشنل کرکٹ فرنچائزز، (1) راجستھان رائلز (بھارت)، (2) پارل رائلز (جنوبی افریقہ) اور (3) بارباڈوس رائلز (بارباڈوس) کا حصول شامل ہے۔
ویسٹ ویو کرکٹ برطانیہ میں رجسٹرڈ ایک کمپنی ہے۔
پوناوالا اسپورٹس بھارت میں قائم ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے اور اس کی مکمل ملکیت جناب ادر سائرس پوناوالا کے پاس ہے۔
ای ایم اسپورٹنگ ہولڈنگز لمیٹڈ (ای ایم ایس ایچ) ماریشس میں قائم اور رجسٹرڈ حصص کے ذریعے محدود ایک پرائیویٹ کمپنی ہے۔ یہ رائل ملٹی اسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (آر ایم پی ایل)، پارل رائلز لمیٹڈ اور بارباڈوس رائلز لمیٹڈ کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔ آر ایم پی ایل راجستھان رائلز فرنچائز کی مالک اور آپریٹر ہے، جو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا کی جانب سے منعقد کیے جانے والے انڈین پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیتی ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ش ت-ع ن)
U. No. 3845