پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت ملک کے ہر خطے اور ہر ریاست کی مساوی ترقی کے لیے پرعزم ہے: مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال ملک کی ترقی اور تبدیلی کے سنہری دور کی مانند : وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل

این ڈی ڈی بی، آنند میں پی ایم ’سوامتو ‘ اسکیم اور ماہی گیری اسکیم کے مستفیدین کے ساتھ ایک تعاملی پروگرام  کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 10:04PM by PIB Delhi

پنچایتی راج اور ماہی گیری، مویشی  پروری اور ڈیری کی مرکزی وزارت مشترکہ زیر اہتمام آج آنند کے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) آڈیٹوریم میں ’سوامتو ‘ اسکیم اور ماہی گیری اسکیم کے مستفیدین کے ساتھ خصوصی تعاملی پروگرام کے علاوہ سوامتواسکیم کے تحت پروپرٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مرکزی وزیر برائے پنچایتی راج، ماہی گیری، مویشی پالن اور ڈیری جناب راجیو رنجن سنگھ اس موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، جبکہ ماہی گیری، مویشی پالن اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل  نےمہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پوری زندگی مادر وطن کی خدمت کے لیے وقف رہی ہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنے کامیاب دور میں انہوں نے نرمدا کا پانی ریاست کے ہر کونے تک پہنچانے کا بڑا کام انجام دیا اور ریاست کے اہم آبی مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا۔ ترقی اور مقبولیت کے اسی سفر کی وجہ سے ملک کے عوام نے 2014 میں انہیں ملک کی قیادت سونپی۔ آج وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان 2047 تک ’وکست بھارت‘ بننے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ مرکزی حکومت ملک کے ہر خطے اور ہر ریاست کی مساوی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ ملک کو خود کفیل بنانے کے لیے سیاسی امتیاز کے بغیر تمام ریاستوں کو ایک دھاگے میں پرو کر متحد کرنا وزیر اعظم کا اہم مقصد ہے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں جائیداد سے متعلق مسائل تشدد اور تنازعات کی سب سے بڑی وجہ تھے۔ وزیر اعظم کی دور اندیشی کے نتیجے میں ’سوامتو اسکیم‘ شروع کی گئی، جس کے تحت ڈرون سروے کے ذریعے دیہاتیوں کو ان کی زمین اور جائیداد کے مالکانہ حقوق کے دستاویزات (کارڈ) فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس وقت پورے ملک میں 3 کروڑ سے زیادہ سوامتو کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ان کارڈز کی بنیاد پر گاؤں کے لوگ اب آسانی سے بینکوں سے قرض حاصل کر سکتے ہیں، جس سے انہیں ساہوکاروں کے استحصال سے نجات مل رہی ہے۔ گجرات سمیت ملک بھر میں اس اسکیم کے دوسرے مرحلے کا کام آخری مرحلے میں ہے، جو گاؤوں میں سماجی ہم آہنگی اور معاشی خوشحالی لانے میں ایک نعمت ثابت ہو رہا ہے۔

ماہی گیری کے شعبے میں ہونے والی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ملک میں تقریباً 6 کروڑ افراد کی روزی روٹی ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ ہے۔ 2014 کے بعد مرکزی حکومت نے اس شعبے کے لیے تاریخی فیصلے کیے، جن میں بلیو ریولیوشن(بلیو انقلاب)، پی ایم ایم ایس وائی (پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا) اور الگ وزارت ماہی گیری کا قیام شامل ہے۔ عالمی معاشی چیلنجوں اور محصولات سے متعلق مسائل کے باوجود، وزیر اعظم کی رہنمائی میں آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) اور گہرے سمندر میں ماہی گیری کے لیے پالیسیاں مرتب کرکے اس شعبے کو نئی بلندیوں تک پہنچایا گیا ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال محض وقت کا ایک عرصہ نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور تبدیلی کے سنہری دور کی مانند ہیں۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ریاست کو ایک مثالی ریاست بنانے کے بعد انہوں نے غربت کے خاتمے، بجلی، رہائش، بیت الخلا، آیوشمان کارڈ، مدرا اسکیم اور پی ایم کسان جیسی مختلف اسکیموں کے ذریعے وزیر اعظم کی حیثیت سے ملک بھر کے کروڑوں شہریوں کی معیار زندگی بہتر اور خوشحال بنانے کا کام کیا ہے۔انہوں نے ثابت کیا کہ ملک کی خدمت سب سے مقدم ہے۔ ان کی حکمرانی کی وجہ سے ہندوستان آج ’ہندوستانی سیاست کے سنہری دور‘ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

وزیر نے کہا کہ ’سوامتوا سکیم‘ اور ’بلیو ریولیوشن(نیلے انقلاب)‘ نے دیہی ہندوستان کی ترقی اور خوشحالی میں انقلابی تبدیلی لائی ہے۔ سوامتواسکیم کے تحت جائیداد کارڈ فراہم کرکے دیہی علاقوں میں مالکانہ حقوق فراہم کیے گئے ہیں، جس سے زمین سے متعلق تنازعات اور بھائیوں کے درمیان گھریلو جھگڑوں کا خاتمہ ہوا ہے، ساتھ ہی لوگوں کے لیے مالی امداد حاصل کرنا بھی آسان ہوا ہے۔

تقریب کے دوران معززین کے ہاتھوں ’سوا متو ‘ اسکیم کے تحت دیہی مستفیدین میں جائیداد کارڈ تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ ماہی گیری اسکیم اور سوامتوا کارڈ اسکیم کے مستفیدین کے ساتھ براہ راست بات چیت کی گئی اور سرکاری اسکیموں سے حاصل ہونے والے فوائد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سوامتو اسکیم اور پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے مستفیدین نے بھی حاصل ہونے والے فوائد کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے۔

پروگرام میں نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مینش شاہ، پنچایتی راج محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری جناب امیت اگروال، ڈائریکٹر جناب دھرمندر، ضلع ڈیولپمنٹ افسر محترمہ دیواہوتی، ضلعی انتظامیہ کے افسران، نیز متسیہ سمپدا اسکیم اور سوامتواسکیم کے مستفیدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

********

ش ح۔   م ع ن۔ م ش

U-NO-3841

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2312905) وزیٹر کاؤنٹر : 14