نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ سنکلپ سماروہ میں ملک بھر کے ایک ہزار سے زائد مقامات پر 4 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 SEP 2026 9:58PM by PIB Delhi

وکست بھارت کے لیے نشہ مکت یوا – 100 ہفتوں کی نشہ مکت یوا مہم کے تحت راشٹریہ سنکلپ سماروہ کا انعقاد ملک بھر کے ایک ہزار سے زائد مقامات پر کیا گیا، جس میں 4 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ ملک گیر سطح پر ہونے والی اس مہم میں نوجوانوں، شراکت دار تنظیموں اور مختلف برادریوں نے شرکت کرتے ہوئے نشہ مکت بھارت کی تعمیر کے عزم کا اجتماعی اظہار کیا۔

اس پروگرام کا انعقاد 460مائی بھارت  اضلاع، مائی بھارت کی شراکت دار تنظیموں کے 240 مقامات اور روحانی تنظیموں، صنعتی انجمنوں اور یونیورسٹی انجمنوں کے 300 سے زائد مقامات پر کیا گیا، جس سے نوجوانوں اور شہریوں کو نشہ مکت یوا تحریک میں شرکت کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم فراہم ہوا۔

راشٹریہ سنکلپ سماروہ اجتماعی عزم اور نوجوانوں کی قیادت میں شرکت کے جذبے پر مرکوز رہا، جس کے تحت شرکا نے نشہ مکت عہد اور دستخطی مہم میں حصہ لیا۔ پروگرام میں نوجوانوں کی قیادت میں مباحثوں، بیداری سرگرمیوں اور دیگر مقامی اقدامات سمیت تخلیقی اور عوامی شمولیت پر مبنی سرگرمیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی، جن کے ذریعے نشہ مکت طرز زندگی کا پیغام معاشرے کے مختلف طبقات تک زیادہ موثر انداز میں پہنچایا گیا۔

ملک گیر سطح پر ہونے والی اس مہم میں نوجوانوں اور شراکت دار تنظیموں کی وکست بھارت کے لیے نشہ مکت یوا مہم میں بڑھتی ہوئی شرکت کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس مہم کا مقصد نشے کے نقصانات کے بارے میں بیداری، روک تھام، صحت مند انتخاب اور نوجوانوں کی مثبت شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ اداروں، تنظیموں اور برادریوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتے ہوئے سنکلپ سماروہ نے نوجوانوں میں باخبر فیصلوں اور صحت مند طرز زندگی کی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔

یہ پروگرام 100 ہفتوں کی نشہ مکت یوا مہم کا حصہ ہے، جسے نوجوانوں کی ایک مستقل تحریک کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے اور اس میں روک تھام، بیداری، صحت، جسمانی فٹنس اور زندگی کی مہارتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ابتدائی سرگرمیوں کے مرحلے کو تین موضوعات کے تحت ترتیب دیا گیا ہے—میری صحت، میرا فخر؛ صحت مند نوجوان، نشہ سے پاک نوجوان؛ اور زندگی کی مہارتوں کا مہینہ۔ ان موضوعات کے ذریعے کمیونٹی پر مبنی اور نوجوانوں پر مرکوز سرگرمیوں کے ذریعہ نوجوانوں کی شرکت کو مسلسل فروغ دیا جائے گا۔

20 ستمبر کو ملک گیر سطح پر ہونے والی شرکت 18 ستمبر کو شروع کی گئی مہم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کے بعد ہوئی، جب مختلف اداروں اور برادریوں میں مہم سے متعلق پروگرام منعقد کیے گئے۔ دو روزہ اس مہم کے ذریعے نوجوانوں اور شہریوں کو عہد، دستخط، مکالمے اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعہ ایک ساتھ لایا گیا، جس سے اس مستقل مہم کا مضبوط آغاز ہوا۔

راشٹریہ سنکلپ سماروہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ نشہ مکت بھارت کی تعمیر ایک اجتماعی کوشش ہے، جس کے لیے نوجوانوں، اداروں اور برادریوں کی جانب سے مسلسل بیداری، مثبت انتخاب اور فعال شرکت ضروری ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت وکست بھارت کے لیے نشہ مکت یوا – 100 ہفتوں کی نشہ مکت یوا مہم کے تحت نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی سرگرمیوں کو مسلسل فروغ دیتی رہے گی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ مسلسل شرکت اور مثبت اقدامات کے ذریعے اس پیغام کو آگے بڑھائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ش ت-ع ن)

U. No. 3828

 


(ریلیز آئی ڈی: 2312822) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu