وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس ترشول کی  مصرکی اسکندریہ میں بندرگاہ پر  آمد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 SEP 2026 6:40PM by PIB Delhi

اپنی تعیناتی کے سلسلے میں بھارتی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس تریشول نے 14 سے 17 ستمبر 2026 تک مصر کی اسکندریہ بندرگاہ کا دورہ کیا۔ اسکندریہ بندرگاہ پہنچنے پر مصری بحریہ کے جہاز القدیر نے آئی این ایس ترشول کو بحری  اسکارٹ  فراہم کیااور جہاز کا پُرجوش خیرمقدم کیا۔

آئی این ایس ترشول کے کمانڈنگ آفیسر اور عملے نےشاطبی وار میموریل میں دو عالمی جنگوں کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا ، جس میں 12 فوجی  دفن  ہیں اور 19 ہندوستانی فوجیوں کے نام ہیں جو بحری جہازوں میں ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔

مصر میں ہندوستان کے سفیر عزت مآب سریش کے ریڈی نے آئی این ایس ترشول کا دورہ کیا اور جہاز کے عملے کے ساتھ بات چیت کی ۔  بات چیت کے دوران انہوں نے خطے میں ہندوستانی بحریہ کی موجودگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

آئی این ایس ترشول نے مصری بحریہ کے جہاز ای این ایس برنیز کے ساتھ ایک پیسیج مشق (پاسکس) کی ۔  اس مشق میں مربوط  انداز میں  چلنے  کی مشقیں، مواصلاتی مشقیں اورسمندر میں  دوبارہ بھرنے کے طریقے شامل تھے۔

بندرگاہ کا یہ دورہ اور پاسکس  مشق بھارتی بحریہ اور مصری بحریہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کی تجدید کا مظہر ہے اور دونوں دوست ممالک کے مابین بحری تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

***

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3797


(ریلیز آئی ڈی: 2312558) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi