وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

 آیوش کی وزارت آیوروید اور روایتی طب کے لیے مصنوعی ذہانت کو فروغ دے رہی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 SEP 2026 5:30PM by PIB Delhi

آیوش گرڈ کے ذریعے قائم کیے گئے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد پر وزارت آیوش اب آیوروید اور وسیع تر آیوش شعبے کے لیے مصنوعی ذہانت کو اگلے اہم مرحلے کے طور پر فروغ دے رہی ہے۔ وزارت صحت، تحقیق، تعلیم، معلوماتی خدمات اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک ایسا نظام تشکیل پا رہا ہے جس میں مخصوص اے آئی ایپلی کیشنز کے ساتھ قومی اے آئی اقدامات کے تحت وسیع تر شراکت داری بھی شامل ہے۔

شہریوں کے لیے میسپ (ایم اے آئی ایس پی) چیٹ بوٹ آیوروید سمیت آیوش سے متعلق معلومات کو بات چیت پر مبنی نظام کے ذریعے آسانی سے دستیاب کرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اے آر پی ریسرچ اسسٹنٹ جنریٹو اے آئی پر مبنی معاون نظام ہے، جو آیوش ریسرچ پورٹل کو مزید مؤثر بناتے ہوئے محققین کو آیوروید اور آیوش سے متعلق دیگر علمی مواد تک بہتر رسائی میں مدد کرتا ہے۔ ای ایل ایم ایس چیٹ بوٹ آیوروید اور دیگر آیوش تعلیمی اداروں کے لیے اے آئی پر مبنی طلبہ کے تعلیمی سفر کے انتظام کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ ای-چَرک چیٹ بوٹ دواؤں کے پودوں کی تجارت کے لیے معاون نظام کے طور پر کام کرتا ہے اور بات چیت پر مبنی اے آئی کو آیورویدک ادویہ سازی کے بنیادی نظام سے جوڑتا ہے۔ یوگا سارَتھی یوگا سے متعلق سفارشات دینے والا اے آئی چیٹ بوٹ ہے، جبکہ نویش سارَتھی آیوش شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے اے آئی معاون کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ تمام چیٹ بوٹس اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ آیوش گرڈ کس طرح ڈیجیٹل پورٹلز سے آگے بڑھ کر انٹرایکٹو، ذہین اور صارف دوست اے آئی خدمات کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے تیار کیے گئے اے آئی امپیکٹ کیس بک آن ہیلتھ میں وزارت آیوش کا ایک خصوصی کیس اسٹڈی بھی شامل کیا گیا، جس کا عنوان ’’آیوروید میں اے آئی پر مبنی فیصلہ سازی میں معاونت: ریٹریول اگمینٹڈ جنریشن (آر اے جی) طریقہ کار‘‘ ہے۔ عالمی صحت سے متعلق اے آئی کیس بک میں آیوروید کے اس استعمال کو شامل کیا جانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جنریٹو اے آئی اور آر اے جی شواہد پر مبنی آیورویدک علم کو مضبوط بنانے اور روایتی طب کی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وزارت کے وسیع تر اے آئی نظام کو انڈیا اے آئی انوویشن چیلنج میں شرکت کے ذریعے بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے، جس کا مقصد آیوش شعبے کی ضروریات کے مطابق اے آئی پر مبنی حل تیار کرنا ہے۔ اس کے اہم استعمالات میں آواز کے ذریعے چلنے والے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز، بیماریوں کے رجحانات کی نشاندہی اور مریضوں کے لیے ذاتی نوعیت کے علاج میں معاونت کے حل شامل ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد آیوروید اور دیگر آیوش نظاموں میں صحت خدمات کی فراہمی، طبی معلومات اور مریض مرکوز نگہداشت کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا ہے۔

11 جولائی 2025 کو عالمی ادارہ صحت، بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین اور عالمی دانشورانہ املاک تنظیم نے مشترکہ طور پر ’’میپنگ دی ایپلی کیشن آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس اِن ٹریڈیشنل میڈیسن‘‘ کے عنوان سے ایک تکنیکی بریف جاری کیا، جس میں روایتی طب میں مصنوعی ذہانت کے ممکنہ استعمال کا جائزہ لیا گیا اور آیوروید سمیت ذمہ دارانہ، شواہد پر مبنی اور ثقافتی اعتبار سے موزوں طریقہ کار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

وزارت آیوش نے انڈیا اے آئی اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے ڈیجیٹل انڈیا بھاشِنی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی) کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔ اس کے تحت آیوش نظام کے لیے مصنوعی ذہانت، زبان سے متعلق ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل صحت اور جدید کمپیوٹنگ کے شعبوں میں امکانات تلاش کرنے کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ وزارت سے متعلق مواد اب اے آئی کوش پر بھی دستیاب ہے، تاکہ آیوش اور آیوروید کے شعبوں میں وسیع تر اے آئی تحقیق اور معلومات کی ترسیل میں مدد مل سکے۔

بھاشِنی کے ساتھ تعاون کے ذریعے آیوش گرڈ کے پورٹلز، جن میں آیوروید کے ماہرین، طلبہ اور شہریوں کے لیے خدمات فراہم کرنے والے پورٹلز بھی شامل ہیں، اب ہندوستان کی 22 شیڈول زبانوں میں دستیاب ہیں۔ اس سے ملک کی لسانی تنوع کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت اور رسائی ممکن ہوئی ہے۔

اے آئی معاون نظاموں کے ساتھ انڈیا اے آئی اور بھاشِنی سمیت مختلف شراکت داریوں کے ذریعے آیوش نظام مزید ذہین اور شہری مرکوز ڈیجیٹل خدمات کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس کا مقصد روایتی آیورویدک علم کی جگہ ٹیکنالوجی کو لانا نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے اس علم کو مضبوط، مربوط اور مزید مؤثر بنانا ہے، تاکہ اسے ہندوستان اور دنیا بھر کے شہریوں کے لیے زیادہ قابل رسائی، شواہد پر مبنی اور آسانی سے قابل دریافت بنایا جاسکے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  3789)


(ریلیز آئی ڈی: 2312552) وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi