ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے شولاپور ڈویژن کے 7 اسٹیشنوں پر الیکٹرانک انٹرلاکنگ کے لیے 209 کروڑ روپے کی منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 SEP 2026 4:15PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے وسطی ریلوے کے شولاپور ڈویژن کے 7 اسٹیشنوں پر مجموعی طور پر 209 کروڑ روپے کی لاگت سے الیکٹرانک انٹرلاکنگ (ای آئی) کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔

منظور شدہ کام کے تحت ہائی ڈینسٹی نیٹ ورک (ایچ ڈی این) 7 روٹ پر واقع موہول، منڈھیواڑی، بالے، شولاپور، ہوٹگی جنکشن-ہوٹگی اے کیبن، شاہ آباد اور وادی جنکشن پر الیکٹرانک انٹرلاکنگ کی فراہمی شامل ہے، جہاں کَوَچ، آٹومیٹک بلاک سگنلنگ (اے بی ایس) اور سنٹرلائزڈ ٹریفک کنٹرول (سی ٹی سی) کے کاموں کو منظوری دی جا چکی ہے۔

یہ جدید سگنلنگ نظام پورے ڈویژن میں ریلوے سگنلنگ کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنائے گا اور ہندوستان میں تیار کردہ آٹومیٹک ٹرین پروٹیکشن نظام ’کَوَچ‘ کے نفاذ میں سہولت فراہم کرے گا۔

الیکٹرانک انٹرلاکنگ ایک جدید کمپیوٹر پر مبنی سگنلنگ نظام ہے، جو روایتی ریلے پر مبنی انٹرلاکنگ کی جگہ لیتا ہے۔ یہ پوائنٹس اور سگنلز کے زیادہ قابلِ اعتماد کنٹرول کی سہولت فراہم کرتا ہے، خرابیوں کی تیز تر نشاندہی اور بحالی کو ممکن بناتا ہے، دیکھ بھال کو آسان بناتا ہے اور ٹرینوں کی زیادہ مؤثر آمدورفت میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

یہ منصوبہ  بہت زیادہ  آمدورفت والے روٹس پر سگنلنگ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے، ریلوے کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستانی ریلوے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3794


(ریلیز آئی ڈی: 2312549) وزیٹر کاؤنٹر : 10