سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مشکلات سے کاروباری کامیابی تک


ہیملتا کھرتمال کا خود انحصاری کی جانب سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 SEP 2026 5:35PM by PIB Delhi

 

 بروقت ادارہ جاتی قرض، حوصلے اور مسلسل محنت کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کو اپنی روزی روٹی دوبارہ بحال کرنے اور معاشی خود کفالت کی جانب بڑھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

مہاراشٹر کے تھانے کے کالوا کی رہائشی محترمہ ہیملتا دلیپ کھرتمال نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد اپنے خاندان کی ذمہ داری سنبھالی۔

این ایس ایف ڈی سی ٹرم لون اسکیم کے تحت 3.75 لاکھ روپے کی مالی معاونت حاصل کرکے انہوں نے مچھلی فروخت کرنے کا کاروبار شروع کیا اور اب ماہانہ تقریباً 40 سے 50 ہزار روپے کی خالص آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔

شوہر کے انتقال کے بعد محترمہ کھرتمال پر اپنے دو بچوں کی پرورش اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری آگئی۔ مشکل حالات کے باوجود انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت اپنے بل بوتے پر کرنے اور بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کا عزم برقرار رکھا۔

ایک مقامی سماجی کارکن کے ذریعے انہیں این ایس ایف ڈی سی ٹرم لون اسکیم کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے ایل آئی ڈی سی او ایم کے دفتر کے ذریعے مالی معاونت کے لیے درخواست دی۔ 25 نومبر 2024 کو انہیں 3.75 لاکھ روپے کا قرض ملا، جس سے انہوں نے تھانے کی پوکھرن روڈ پر مچھلی فروخت کرنے کا کاروبار شروع کیا۔

 

مسلسل محنت، لگن اور عزم کے ساتھ محترمہ کھرتمال نے اس کاروبار کو روزی روٹی کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بنا لیا۔ ان کی ماہانہ خالص آمدنی بڑھ کر تقریباً 40 سے 50 ہزار روپے ہوگئی ہے، جس سے وہ اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے، بچوں کی تعلیم میں معاونت کرنے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے قابل ہوئی ہیں۔

محترمہ ہیملتا کھرتمال نے این ایس ایف ڈی سی کی جانب سے فراہم کی گئی مالی معاونت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’مالی معاونت نے مجھے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے اور اپنے بچوں کا سہارا بننے کا موقع دیا۔ مسلسل محنت کے ذریعے میں ایک مستحکم ذریعہ معاش قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں اور اب اپنے بچوں کے مستقبل کو اعتماد کے ساتھ دیکھ رہی ہوں۔‘‘

محترمہ ہیملتا کھرتمال خود انحصار کاروباری خاتون بننے کے ساتھ اپنے خاندان کے لیے مضبوط سہارا بھی ثابت ہوئی ہیں۔ ان کا سفر ظاہر کرتا ہے کہ حوصلہ، عزم اور بروقت مالی معاونت کس طرح مشکلات کو پائیدار روزگار، باوقار زندگی اور خود اختیاری میں تبدیل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :3791  )


(ریلیز آئی ڈی: 2312548) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada