ریلوے کی وزارت
انڈین ریلویز نے ساولی پورم-گنٹور کے 73 آر کے ایم سیکشن پر الیکٹرک ٹریکشن سسٹم کو 2x25 کے وی میں اپ گریڈ کرنے کے لیے 142 کروڑ روپے کی منظوری دی
ساؤتھ کوسٹ ریلوے کے اہم سیکشن پر ٹریکشن کی صلاحیت کو مضبوط کرنے اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے 146 ٹی کے ایم پر محیط اپ گریڈیشن
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 SEP 2026 3:25PM by PIB Delhi
انڈین ریلویز نے ساؤتھ کوسٹ ریلوے کے 73 روٹ کلومیٹر طویل ساولی پورم-گنٹور سیکشن پر الیکٹرک ٹریکشن سسٹم کو 1x25 کے وی سے2x25 کے وی میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی ہے، جس کی کل لاگت 142 کروڑ روپے ہے۔ 146 ٹریک کلو میٹر پر محیط اس پروجیکٹ سے الیکٹرک ٹریکشن انفراسٹرکچر مضبوط ہو گا اور ریلوے کے بڑھتے ہوئے آپریشنز کو سنبھالنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
ساولی پورم-گنٹور سیکشن پر الیکٹرک ٹریکشن سسٹم کا یہ اپ گریڈیشن ایچ یو این روٹ 8 کا حصہ ہے، جو واسکو-گڈگ-گنٹکل-نندول-ساولی پورم-گنٹور-وجئے واڑہ روٹ پر مشتمل ہے۔
اپ گریڈ شدہ ٹریکشن سسٹم ساولی پورم-گنٹور سیکشن پر الیکٹرک ٹرین آپریشنز کے لیے بجلی کی سپلائی کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنائے گا، جس سے انڈین ریلویز بڑھتی ہوئی ٹریفک کی ضروریات کو زیادہ کارکردگی کے ساتھ پورا کرنے میں اہل ہو جائے گی ۔ یہ اقدام اس اہم ایچ یو این روٹ کی صلاحیت اور پائیداری کو بھی تقویت بہم پہنچائے گا، جس سے ٹرینوں کی نقل و حرکت آسان ہوگی اور خطے میں مجموعی ریل نیٹ ورک مضبوط ہوگا۔
یہ اپ گریڈیشن ٹریکشن انفراسٹرکچر کو جدید بنانے، نیٹ ورک کی صلاحیت کو بڑھانے اور مستقبل میں ٹریفک میں اضافہ کے لیے ریلوے سسٹم کو تیار کرنے پر انڈین ریلویز کی مسلسل توجہ کی عکاس ہے۔
***
(ش ح- ن ا)
U.N:3786
(ریلیز آئی ڈی: 2312435)
وزیٹر کاؤنٹر : 13