ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین ریلویز نے ویسٹرن ریلوے کے ادھنا-اوکائی سونگڑھ سیکشن پر چار لین والے روڈ اوور برج کی تعمیر کے لیے 133 کروڑ روپے کی منظوری دی


ریاستی حکومت کے ساتھ لاگت کی شراکت داری کی بنیاد پر کلومیٹر 62/2-4 پر  لیول کراسنگ نمبر 53 کی جگہ چار لین کا  آر او بی تعمیر کیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 SEP 2026 3:23PM by PIB Delhi

انڈین ریلویز نے ویسٹرن ریلوے کے ادھنا-اوکائی سونگڑھ سیکشن پر کلومیٹر 62/2-4 پر  لیول کراسنگ نمبر 53 کی جگہ ایک چار لین والے روڈ اوور برج (آر او بی) کی تعمیر کی منظوری  دی ہے۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت 133.2295 کروڑ روپے ہے، جسے ریاستی حکومت کے ساتھ لاگت کی شراکت داری کی بنیاد پر پورا کیا جائے گا۔

یہ آر او بی ایک چار لین والا ڈھانچہ ہوگا۔ ریلوے پل کا حصہ ایک اوپن ویب گرڈر ( او ڈبلیو جی)  پر مشتمل ہوگا، جس کی تخمینہ لاگت 91.60 کروڑ روپے ہے۔

کراسنگ کا مقام 62 فیصد ترچھا ہے، جس کی وجہ سے اس کے ڈیزائن اور تعمیراتی پیچیدگی میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

وایاڈکٹ کے حصے کی کل لمبائی 311.58 میٹر ہوگی، جس کی تخمینہ لاگت 19.98 کروڑ روپے ہے۔ ریلوے اپروچ (آر ای)  کے حصے کی لمبائی 524.32 میٹر ہوگی، جس کی تخمینہ لاگت 10.25 کروڑ روپے ہے۔

کام کی  مجموعی لاگت 133.2295 کروڑ روپے ہے، جسے انڈین ریلویز اور ریاستی حکومت   کے درمیان ساجھا کیا جائے گا  ۔ اس میں ریلوے کا حصہ 66.6147 کروڑ روپے ہے، جبکہ ریاستی حکومت کا حصہ 66.6148 کروڑ روپے ہے۔

اس چار لین والے آر او بی کی تعمیر سے سڑک   ٹریفک کی نقل و حرکت آسان ہو جائے گی، جس سے ریلوے آپریشنز میں مداخلت کم ہو گی۔ یہ گریڈ سے الگ انفراسٹرکچر ٹرینوں کی ہموار آمد و رفت میں مددگار ثابت ہوگا اور ادھنا-اوکائی سونگڑھ سیکشن پر محفوظ اور زیادہ موثر ریلوے نقل و حرکت میں اپنا تعاون دے گا، جس سے بہتر آپریشنل کارکردگی اور معتبریت  کے ذریعے مسافروں کو فائدہ پہنچے گا۔

***

(ش ح- ن  ا)

U.N:3785


(ریلیز آئی ڈی: 2312419) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada