PIB Backgrounder
azadi ka amrit mahotsav

روزگار میلہ


بیس(20) ایڈیشنز (مراحل) میں 12.75 لاکھ سےزائد تقرری خطوط تقسیم کیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 SEP 2026 2:32PM by PIB Delhi

قومی روزگار میلہ ایک سرکاری پہل ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ کرتے ہوئے سرکاری عہدوں پر بھرتی کے عمل میں تیزی لانا ہے۔ اکتوبر 2022 میں سرکاری ملازمتوں میں 10 لاکھ افراد کی بھرتی کے ابتدائی ہدف کے ساتھ شروع کیا گیا یہ اقدام ملک گیر مشن موڈ بھرتی کی ایک بڑی کوشش میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس پہل کے 20 ایڈیشن مکمل ہو چکے ہیں اور اس کے ذریعے 12.75 لاکھ تقرری خطوط کی تقسیم میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 20 ویں ایڈیشن میں ستمبر 2026 میں 51,000 سے زیادہ تقرری خطوط تقسیم کیے گئے۔ یہ پہل نوجوانوں کو روزگار کے متنوع مواقع سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ بھرتی، ہنرمندی کی ترقی، کیریئر کونسلنگ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے معاونت کو یکجا کرتی ہے۔ ملازمت کے متلاشیوں اور آجروں کے درمیان براہِ راست بات چیت کو آسان بنا کر اور ہنر سے روزگار کے روابط کو فروغ دے کر، روزگار میلے ہنرمند افرادی قوت کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو عوامی خدمت اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

روزگار میلہ: سرکاری بھرتیوں میں تیزی

قومی روزگار میلے کا 20 واں ایڈیشن 19 ستمبر 2026 کو منعقد کیا گیا، جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب سے خطاب کیا اور سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے شامل ہونے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرری خطوط تقسیم کیے۔

قومی روزگار میلہ ایک سرکاری پہل ہے، جس کا مقصد سرکاری عہدوں پر بھرتی کے عمل میں تیزی لانا اور وزارتوں، محکموں اور تنظیموں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنا ہے۔ یہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، بروقت بھرتی اور ملک کی تعمیر کے لیے حکومت کی وسیع تر توجہ کا حصہ ہے۔

22 اکتوبر 2022 کو شروع کی گئی اس پہل کا ابتدائی مقصد مقررہ مدت میں سرکاری عہدوں پر 10 لاکھ افراد کی بھرتی کو آسان بنانا تھا۔ پہلے روزگار میلے میں ملک بھر کے 50 مقامات پر 75,000 سے زیادہ تقرری خطوط تقسیم کیے گئے۔ پہلے 19 ایڈیشنوں کے ذریعے 12 لاکھ سے زیادہ تقرری خطوط جاری کیے جا چکے ہیں، جو اصل ہدف سے زیادہ ہیں۔

.

وزارتوں اور محکموں کی جانب سے منظور شدہ عہدوں کے خلاف خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے کام کیے جانے کے ساتھ، مشن موڈ کے تحت بھرتی کا عمل انجام دیا گیا ہے۔ یہ عمل قائم شدہ بھرتی کے طریقۂ کار اور نامزد ایجنسیوں، جیسے یونین پبلک سروس کمیشن، اسٹاف سلیکشن کمیشن اور ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔

نئے بھرتی ہونے والے افراد وزارت ریلوے، وزارت داخلہ، محکمہ ڈاک، وزارت صحت و خاندانی بہبود، محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت محنت و روزگار اور کئی دیگر محکموں میں شامل ہوئے ہیں۔

اس پہل نے سرکاری بھرتی کے عمل میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے عوامی خدمت میں اپنا کیریئر شروع کرنے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

.

روزگار میلہ: نوجوانوں کو روزگار کے مواقع سے جوڑنا

روزگار میلہ نصف روزہ پروگرام ہے، جو آجروں اور ملازمت کے متلاشیوں کو دستیاب روزگار کے مواقع کے لیے درخواست دینے اور انٹرویو میں شرکت کے لیے ایک جگہ جمع کرتا ہے۔ یہ آجروں اور ممکنہ امیدواروں کے درمیان براہِ راست بات چیت کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے وہ روزگار کے موزوں مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔

نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)، سیکٹر اسکل کونسلوں (ایس ایس سی) اور پردھان منتری کوشل کیندروں (پی ایم کے کے) کے اشتراک سے روزگار میلوں کا انعقاد کرتی ہے۔ نجی شعبے کے آجروں کو ان تقریبات میں شرکت کرنے اور اہل امیدواروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متحرک کیا جاتا ہے۔

کلیدی مقاصد

  • روزگار تک رسائی اور ہنرمندی کے مواقع کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا
  • ملازمت کے متلاشیوں اور آجروں کے درمیان براہِ راست بات چیت کو آسان بنانا
  • ہنرمند نوجوانوں کو افرادی قوت میں شامل ہونے اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنانا
  • ملک بھر میں مساوی ترقی کے وزیر اعظم کے وژن کی عکاسی کرنا

کون حصہ لے سکتا ہے؟

روزگار میلے عام طور پر 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور متنوع تعلیمی اور ہنرمند پس منظر رکھنے والے امیدواروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • آٹھویں، دسویں اور بارہویں جماعت پاس امیدوار، آئی ٹی آئی اور ڈپلومہ ہولڈرز، اور گریجویٹس
  • نیشنل اسکلز کوالیفیکیشن فریم ورک   (این ایس کیو ایف) سے ہم آہنگ تربیت یافتہ اور تصدیق شدہ امیدوار

روزگار میلوں کے بارے میں معلومات پرنٹ اشتہارات، بلک ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پھیلائی جاتی ہیں۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ورکشاپس کے ساتھ ساتھ ان اضلاع اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں جہاں میلے منعقد کیے جاتے ہیں، اہل امیدواروں کو روزگار کے ان مواقع سے جوڑنے میں مزید مدد فراہم کرتی ہیں۔

بھرتی سے آگے

روزگار میلے ایسی تکمیلی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں، جو کیریئر کی منصوبہ بندی، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے لیے معاونت فراہم کرتی ہیں۔ اس طرح شرکاء ملازمت کے فوری مواقع سے آگے روزگار اور روزی روٹی کے مختلف راستے تلاش کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

کیریئر کونسلنگ

ملازمت کے متلاشیوں اور، جہاں قابلِ اطلاق ہو، ان کے والدین کے لیے سیشن منعقد کیے جاتے ہیں، تاکہ انہیں روزگار کے دستیاب مواقع کو سمجھنے اور باخبر کیریئر کا انتخاب کرنے میں مدد مل سکے۔

کوشل میلے

نوجوان پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) اور پردھان منتری کوشل کیندر (پی ایم کے کے) سے متعلق تربیت سمیت نئی ہنرمندی کی ترقی کی تربیت کے لیے ایسے پروگراموں کے تحت اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔

مدرا لون کی سہولت کاری  

سہولت کاری کاؤنٹر خواہش مند کاروباری افراد کو دستیاب قرض کے مواقع کے بارے میں معلومات اور معاونت فراہم کرتے ہیں۔ این ایس ڈی سی کا پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے ساتھ باضابطہ تعلق بھی ہے، جس کے ذریعے کاروباری ادارے قائم کرنے یا ان میں توسیع کے خواہش مند ہنرمند امیدواروں کے لیے قرض تک رسائی کو آسان بنایا جاتا ہے۔

مہارت کی نمائشیں

سیکٹر اسکل کونسلیں اپنے متعلقہ شعبوں سے متعلق تربیتی ماڈل، آلات اور ملازمتوں کی نوعیت  کی نمائش کرتی ہیں، جس سے شرکاء کو مختلف پیشوں اور دستیاب کیریئر کے راستوں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

روزگار میلوں سے اسٹیک ہولڈرز کو کس طرح فائدہ ہوتا ہے

ملازمت کے متلاشیوں کے لیے: آجروں کے ساتھ براہِ راست بات چیت اور ملازمت اور کاروباری مواقع تک رسائی۔

آجروں کے لیے: ممکنہ ملازمین سے ملاقات اور موزوں امیدواروں کی شناخت کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم۔

ہنرمندی کے ماحولیاتی نظام کے لیے: امیدواروں، بھرتی کرنے والوں، ایس ایس سی اور تربیتی خدمات فراہم کرنے والوں کے درمیان رابطہ قائم کرتا ہے۔

قومی روزگار میلے کی ایڈیشن وار پیش رفت

ایڈیشن

تاریخ

خطوط تقسیم کیے گئے

مقامات اور قابل ذکر تفصیلات

پہلا

22 اکتوبر 2022

75,000+

50 مراکز، مشن کا آغاز۔ مرکزی حکومت کے 10 لاکھ عہدوں پر بھرتی مہم کا اعلان۔

دوسرا

22 نومبر 2022

~71,000

45 سے زائد شہر

تیسرا

20 جنوری 2023

71,000

-

چوتھا

13 اپریل 2023

~71,000

45 مقامات، 45 محکمے، ترواننت پورم میں انعقاد ہوا۔

پانچواں

16 مئی 2023

71,000+

45 مراکز، ممبئی، پونے اور ناندیڑ (مہاراشٹرا) میں انعقاد

چھٹا

13 جون 2023

~70,000

گوہاٹی میں منعقد ہوا۔

ساتواں

22 جولائی 2023

70,000+

44 مقامات، گوا میں منعقد ہوئے۔

اٹھواں

28 اگست 2023

51,000+

45 مقامات، سی اے پی ایف بھرتی (سی آر پی ایف، بی ایس ایف، ایس ایس بی، آسام رائفلز، سی آئی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، این سی بی) اور دہلی پولیس۔ ریکروٹس (نئے بھرتی ہونے والے افراد) کو "امرت رکشک" کہا جاتا ہے۔

نواں

26 ستمبر 2023

~51,000

46 مقامات

دسواں

28 اکتوبر 2023

51,000+

آئی جی او ٹی کرمایوگی پورٹل پر ایک آن لائن لرننگ ماڈیول، کرمایوگی پرارمبھ کے ذریعے نئی تقرری پانے والے افراد کو اپنی ہنرمندی بڑھانے کا موقع بھی دیا جاتا ہے ۔ یہ لچکدار "کہیں بھی، کسی بھی ڈیوائس" فارمیٹ میں 400 سے زائد ای لرننگ کورسز پیش کرتا ہے۔

گیارہواں

30 نومبر 2023

~51,000

37 مقامات، نئے بھرتی ہونے والے افراد نے کسٹمز اینڈ ایکسائز، سی جی ایس ٹی، سی آئی ایس ایف، آرمڈ فورسز، آئی ٹی بی پی، کے وی ایس، پوسٹل ڈیپارٹمنٹ، بینک آف انڈیا، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس میں شمولیت اختیار کی۔

بارہواں

12 فروری 2024

1 لاکھ+

"کرمایوگی بھون"، نئی دہلی کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

تیرہواں

29 اکتوبر 2024

51,000+

40 مقامات

چودہواں

23 دسمبر 2024

71,000+

45 مقامات

پندرہواں

26 اپریل 2025

51,000+

-

سولہواں

12 جولائی 2025

51,000+

47 مقامات، مجموعی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ نئے بھرتی ہونے والے افراد نے ریلوے، پوسٹس، ہوم افیئرز، فنانشل سروسز، لیبر اور ایمپلائمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔

سترہواں

24 اکتوبر 2025

51,000+

40 مقامات پر، پرتیبھا سیٹو پورٹل کا اعلان 17ویں روزگار میلے کے دوران کیا گیا۔ یہ ان امیدواروں کو جوڑتا ہے جو یو پی ایس سی کی حتمی فہرست میں شامل ہوئے لیکن منتخب نہیں ہو سکے، انہیں سرکاری اور نجی اداروں میں ممکنہ مواقع سے جوڑتا ہے۔

اٹھارہواں

24 جنوری 2026

61,000+

45 مقامات، 18ویں روزگار میلے میں 8,000 سے زائد خواتین نے تقرری کے خطوط حاصل کیے، جس سے روزگار میں خواتین کی شمولیت  کو تقویت ملی۔

انیسواں

23 مئی 2026

51,000+

47 مقامات، مجموعی تعداد تقریباً 12 لاکھ تک پہنچ گئی۔ 19ویں روزگار میلے کے تحت  50 فی صد سے زیادہ تقرریاں ہندوستانی ریلوے کے لیے وقف تھیں ، جس سے اس ایڈیشن میں ریلوے کو بھرتی کرنے والا سب سے بڑا شعبہ بنا دیا گیا

بیسواں

19 ستمبر 2026

51,000+

45 مقامات، 20ویں روزگار میلے کے ساتھ، کل تقریباً 12.75 لاکھ نوجوانوں نے مختلف محکموں اور سرکاری اداروں میں تقرری کے خطوط حاصل کیے ہیں۔

روزگار میلہ ملازمت کے متلاشیوں اور آجروں کے درمیان براہِ راست بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جس سے بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے اور نوجوانوں کو قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنایا جاتا ہے۔ روزگار، ہنرمندی کی ترقی، کونسلنگ اور کاروباری مواقع کو ایک ساتھ لاتے ہوئے، روزگار میلے نوجوانوں کو مواقع سے جوڑنے اور ہنرمند افرادی قوت کی ترقی میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 20 واں ایڈیشن روزگار کے مواقع تک رسائی کو وسعت دینے کی اس ملک گیر کوشش کو مزید تقویت فراہم کرتا ہے۔

حوالہ جات
وزیر اعظم کا دفتر

http://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2311973&reg=48&lang=2

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2264076&reg=48&lang=2
https://www.pib.gov.in/PressReleaseDetail.aspx?PRID=1892383&reg=48&lang=2
https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2143931&reg=48&lang=2
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2218036&reg=3&lang=1

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2182324&reg=48&lang=2

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2069258&reg=48&lang=2

وزارت داخلہ

https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1877966&reg=48&lang=2

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت

https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1870312&reg=48&lang=2

پی آئی بی بیک گراؤنڈر

https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?id=154875&NoteId=154875&ModuleId=3&reg=48&lang=2

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے کلک کریں

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-3784


(ریلیز آئی ڈی: 2312411) وزیٹر کاؤنٹر : 14