سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جذباتی اضطراب سے نئے مقصد تک: لینا کی صحت یابی کا سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 SEP 2026 4:59PM by PIB Delhi

بروقت علاج، مشاورت، خاندان کی شمولیت اور مسلسل بحالی کی مدد افراد کو منشیات پر انحصار سے نجات پانے، اعتماد دوبارہ حاصل کرنے اور ایک مفید زندگی کی طرف لوٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اس کے برعکس، جذباتی پریشانی اور صحت مند انداز سے حالات کا سامنا کرنے کے طریقوں کی عدم موجودگی کسی شخص میں منشیات کے استعمال کے تئیں حساسیت بڑھا سکتی ہے۔

لینا (نام تبدیل کیا گیا ہے)، منی پور کے امپھال ویسٹ کی 37 سالہ نرسنگ پیشہ ور، نے نیشنل ایکشن پلان فار ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن کے تحت تعاون یافتہ انٹیگریٹڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر فار ایڈکٹس،ا سنیہا بھون سے علاج اور بحالی کی مدد حاصل کرکے منشیات پر انحصار پر قابو پایا ہے۔ وہ 2024 سے منشیات سے پاک زندگی گزار رہی ہیں اور نرسنگ لیکچرر کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کو دوبارہ شروع کر چکی ہیں۔

اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد محترمہ لینا نے تنہائی، مایوسی اور شدید جذباتی پریشانی کا سامنا کیا۔ رفتہ رفتہ انہوں نے اپنے دکھ اور ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے لیے منشیات کا استعمال شروع کر دیا۔ نرسنگ میں ایم ایس سی کی ڈگری رکھنے کے باوجود منشیات پر انحصار نے ان کی ذہنی صحت، خاندانی اور سماجی تعلقات، خود اعتمادی، مالی حالات اور پیشہ ورانہ زندگی کو متاثر کیا۔ دوبارہ منشیات کے استعمال کے باعث انہیں دو مرتبہ علاج کے لیے داخل ہونا پڑا، تاہم وہ صحت یاب ہونے اور اپنی زندگی کو دوبارہ سنوارنے کے عزم پر قائم رہیں۔

9 مئی 2024 کو لینا نے امپھال ویسٹ میں اسنیہا بھون سے علاج اور بحالی کی مدد حاصل کی۔ انہیں طبی نگہداشت اور صحت کی نگرانی، انفرادی مشاورت، گروپ تھیرپی، نفسیاتی و سماجی مدد، دوبارہ منشیات کے استعمال سے بچاؤ کے لیے مشاورت، زندگی گزارنے کی مہارتوں کی تعلیم اور خود اعتمادی بڑھانے کی سرگرمیاں فراہم کی گئیں۔ خاندانی مشاورت، پیشہ ورانہ رہنمائی اور مسلسل پیروی کے ذریعے فراہم کی جانے والی مدد نے انہیں منشیات کے استعمال سے وابستہ جذباتی صدمے اور تنہائی سے نمٹنے میں مدد دی اور طویل مدتی صحت یابی کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260918170055_c3c371.jpg

 

منظم اور معاون ماحول نے لینا کو نظم و ضبط، جذباتی استحکام، امید اور خود اعتمادی دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دی۔ ان کے رویے میں مثبت تبدیلیاں آئیں اور انہوں نے مشکل جذبات سے نمٹنے کے صحت مند طریقے اختیار کیے۔ علاج کے بعد انہوں نے نرسنگ لیکچرر کے طور پر دوبارہ کام شروع کیا، آمدنی کا باقاعدہ ذریعہ بحال کیا اور مالی خود مختاری دوبارہ حاصل کی، جس سے ان کے مجموعی معیار زندگی میں بہتری آئی۔

سنگین مسئلے سے نمٹنے میں محکمے کی جانب سے ملنے والی مدد، تعاون اور حوصلہ افزائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ لینا نے کہا، ”صحت یابی نے مجھے اپنا اعتماد دوبارہ بحال کرنے، اپنے پیشے سے دوبارہ وابستہ ہونے اور وقار کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد دی۔“

آج لینا منشیات سے پاک، مستحکم اور بامقصد زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کا سفر ظاہر کرتا ہے کہ دوبارہ منشیات کے استعمال کے بعد بھی صحت یابی ممکن ہے، بشرطیکہ پیشہ ورانہ نگہداشت، خاندانی تعاون اور مسلسل بحالی کی خدمات دستیاب ہوں۔ این اے پی ڈی ڈی آر کے تحت ا سنیہا بھون میں فراہم کی جانے والی خدمات نے انہیں اپنا وقار دوبارہ حاصل کرنے، اپنے تعلقات بحال کرنے اور ایک بار پھر اپنی تعلیم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے قابل بنایا ہے۔

***

ش ح۔ش ت ۔ م الف

U. No- 3803


(ریلیز آئی ڈی: 2312166) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी