قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ انصاف، وزارت قانون و انصاف نے سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کے تحت سوچھتا کا حلف دلایا، متعددسرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 SEP 2026 3:43PM by PIB Delhi

صفائی ستھرائی کے لیے رضاکارانہ جذبے اور اجتماعی اقدامات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے محکمہ انصاف میں 17 ستمبر 2026 سے 2 اکتوبر 2026 تک سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 (ایس ایچ ایس  2026) کا پندرہ روزہ پروگرام منایا جا رہا ہے۔ اس سال اس مہم کا موضوع ’’سوچھتا میں سہہ بھاگ، سوچھ بھارت، وکست بھارت‘‘ ہے۔

2۔ سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کے اہم توجہ کے شعبے اور محکمہ انصاف کی جانب سے مجوزہ اقدامات درج ذیل ہیں: -

 

  • صفائی کے ہدف والے مقامات (سی ٹی یوز) میں شرمدان کی سرگرمیاں: نئی دہلی کی مان سنگھ روڈ پر واقع جیسلمیر ہاؤس میں محکمہ انصاف کے مجموعی احاطے کی صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
  • سوچھتا کے لیے جن بھاگیداری: کمروں، شعبوں، راہداریوں، کینٹین کے علاقے، بیت الخلاؤں وغیرہ کی روزانہ صفائی ستھرائی اور ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت شجرکاری مہم چلائی جائے گی۔
  • سوچھتا سے سمردھی: بے کار اشیا کی نیلامی کی جائے گی تاکہ جگہ خالی ہو اور اس کا بہتر استعمال کیا جا سکے۔
  • صفائی متر سرکشا  ایوم سمان شیور: صفائی متروں کی فلاح و بہبود کے اقدام کے طور پر محکمہ انصاف کی جانب سے مہم کے دوران ہاؤس کیپنگ اسٹاف (ایچ کے ایس) / صفائی متروں کو صفائی کٹس اور ترغیبی مراعات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

 

3۔ محکمہ انصاف  یکم اکتوبر 2026 کو وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور (ایم او ایچ یو اے) اور محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کی جانب سے تجویز کردہ ملک گیر ایک گھنٹے کی شرمدان کی سرگرمی ’’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ میں شامل ہوگا۔

4۔ سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر محکمہ انصاف کے سکریٹری نے 17 ستمبر 2026 کو صبح 10:30 بجے محکمہ کے افسران کو ’سوچھتا‘ کا حلف دلایا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260918154559_adcebd.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260918154608_a35034.jpg

 

5۔ مہم کی مدت کے دوران محکمہ کے افسران اور عملہ ’’شرمدان‘‘ کریں گے، جس کے تحت جیسلمیر ہاؤس کمپلیکس کی عمارت کی گہری صفائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سیوریج نظام کی صفائی اور رکاوٹیں دور کرنا، گملوں کو رنگ کرکے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا، تمام سیڑھیوں کی گہری صفائی، تمام ڈھیلے تاروں کو درست کرنا، فرنیچر کے کپڑے کی صفائی، تمام راستوں اور کام کرنے کی جگہوں کی گہری صفائی اور ریکارڈ کو منظم کرنا وغیرہ بھی مجوزہ سرگرمیوں میں شامل ہیں۔

 

***

 

ش ح۔ش ت ۔ م الف

U. No- 3796


(ریلیز آئی ڈی: 2312086) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी