وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے قیادت، اصلاحات اور تبدیلی پر مبنی ایک مضمون شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 SEP 2026 1:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب امیتابھ کانت کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا، جس میں وزیر اعظم کے ساتھ کام کرنے کے ان کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے بڑے خواب دیکھنے کی اہمیت اور تبدیلی لانے میں اصلاحات کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مضمون میں یہ بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ ترقی کے خواہش مند اضلاع پروگرام نے صحت، تعلیم، زراعت اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں نتائج کو بہتر بنانے میں کس طرح اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مختلف اصلاحات نے شہریوں اور کاروباری اداروں کے لیے بھارت کو زیادہ آسان، سادہ اور موثر بنانے میں کس طرح تعاون کیا ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا:

جناب @amitabhk87 کا ایک مضمون، جس میں انہوں نے وزیر اعظم @narendramodi کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کا ذکر کیا ہے۔ مضمون میں وزیر اعظم کے طرز عمل، بڑے خواب دیکھنے کی اہمیت اور اصلاحات کے ذریعے تبدیلی لانے کے طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ترقی کے خواہش مند اضلاع پروگرام نے صحت، تعلیم، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہتری لانے میں کس طرح مدد کی ہے۔ اس کے علاوہ ان اصلاحات کا بھی ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے شہریوں اور کاروباری اداروں کے لیے بھارت کو مزید آسان، سہل اور موثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://indianexpress.com/article/opinion/columns/amitabh-kant-narendra-modi-leadership-10882779/lite/

***

ش ح۔ش ت ۔ م الف

U. No- 3783


(ریلیز آئی ڈی: 2312038) وزیٹر کاؤنٹر : 8