مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مواصلات جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے مدھیہ پردیش میں تجدید شدہ گونا صدر ڈاک خانہ کے دفتر کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 SEP 2026 11:49AM by PIB Delhi

مواصلات اورشمال مشرقی خطے کی ترقی کےمرکزی وزیر  جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے 17 ستمبر 2026 کو گونا صدر ڈاک خانہ کے تجدید  شدہ دفتر  کا افتتاح کیا۔ اس افتتاح کو ڈاک کے بنیادی ڈھانچے کی تجدید کاری اور شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

 گونا ہیڈ پوسٹ آفس کی کی تجدید کاری اور ظاہری تزئین کاری  پر تقریباً 38 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ یہ کام نئی دہلی کے اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر (ایس پی اے) کی ڈیزائن گائیڈ لائنز کے مطابق، ملک بھر میں ڈاک خانوں کی تجدید کاری کے لیے محکمۂ ڈاک کے اقدام کے تحت انجام دیا گیا ہے۔

تزئین کاری  کے بعد صدر ڈاک خانہ  میں اب ڈاک اور مالی خدمات سے استفادہ کرنے والے شہریوں کے لیے جدید اور بہتر ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ اپ گریڈ شدہ بنیادی ڈھانچے کا مقصد خدمات کو مزید آسان، قابلِ رسائی اور صارف صارفین کے لیے ساز گار  بنانا ہے، تاکہ گونا اور آس پاس کے علاقوں کے باشندوں کو بہتر سہولیات اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

گونا صدر ڈاک خانہ کے دفتر سے ضلع کی ایک بڑی آبادی کو خدمات فراہم ہوتی ہیں اور تجدید شدہ  بنیادی ڈھانچے کے ساتھ شہریوں کو قابلِ اعتماد، آسان اور عوام پر مرکوز ڈاک اور مالی خدمات فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

پروگرام کے دوران جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے خطے میں محکمۂ ڈاک کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور ڈاک کے نیٹ ورک کو جدید بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ ڈاک خانے ڈاک کی خدمات کو نئی رفتار دینے اور شہریوں کو بہتر اور معیاری خدمات فراہم کرنے میں مدد کریں گے۔انہوں نے تزئین شدہ ڈاک خانے میں متعارف کرائے گئے منظم ٹوکن نظام کو بھی اجاگر کیا، جس سے صارفین کو ہجوم والی قطاروں میں انتظار کیے بغیر ترتیب وار خدمات حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔مختلف خدمات کے لیے درکار مدت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ڈسپلے اسکرین بھی نصب کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر، اب ڈپلیکیٹ پاس بُک ایک دن کے اندر جاری کی جا سکتی ہے۔

وزیرموصوف  نے ڈاک کی خدمات کے ڈیجیٹل کایا پلٹ کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کے باعث متعدد خدمات کے لیے شہریوں کو بار بار ڈاک خانوں کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔ ’ڈاک سیوا‘ اور ’ڈاک متر‘ ایپ کے ذریعے شہری اپنے گھروں سے مختلف ڈاک خدمات حاصل کر سکتے ہیں، جس سے ڈاک کی خدمات مزید قابلِ رسائی، تیز رفتار اور شہریوں پر مرکوز ہو گئی ہیں۔

تزئین شدہ گونا صدر ڈاک خانہ کا افتتاح محکمۂ ڈاک کی جانب سے ڈاک کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے، خدمات کے دائرۂ کار کو وسعت دینے، ڈیجیٹل فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے اور اپنے عملے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔توقع ہے کہ اپ گریڈ شدہ یہ سہولت گونا اور آس پاس کے علاقوں کے باشندوں کو ڈاک اور مالی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

 

 

 

********

 (ش ح ۔م ش ع  ۔ت ا )

U. No.3779


(ریلیز آئی ڈی: 2311906) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी