قومی انسانی حقوق کمیشن
ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن نے ہریانہ کے پلول میں گھر کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے سے چار سالہ بچی کی مبینہ موت کا از خود نوٹس لیا
پلول کے ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری، دو ہفتے کے اندر معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2026 11:43AM by PIB Delhi
ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 14 ستمبر 2026 کو ہریانہ کے پلول میں گھر کے قریب کھیلتے ہوئے ایک چار سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر گئی اور اس کی موت ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق مقامی باشندوں کی جانب سے متعلقہ حکام سے کئی بار شکایت کیے جانے کے باوجود مین ہول کو ڈھانپا نہیں گیا تھا۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹ میں دی گئی معلومات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ایک سنگین معاملہ ہے۔ اس لیے کمیشن نے پلول کے ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں تحقیقات کی موجودہ صورت حال اور متوفی کے اہل خانہ کو، اگر کوئی معاوضہ دیا گیا ہے تو، اس کی تفصیلات بھی شامل کرنے کو کہا گیا ہے۔
مورخہ 16 ستمبر 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، بچی کے اہل خانہ اور مقامی باشندوں نے اسے کھلے مین ہول کے اندر پایا اور تشویش ناک حالت میں ضلع سول اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
********
ش ح۔ ع و۔ج ا
U-3778
(ریلیز آئی ڈی: 2311881)
وزیٹر کاؤنٹر : 6