وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ اخراجات نےسوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 6.0 کا آغاز کیا


خصوصی مہم 6.0 کے لیے تیاری کا مرحلہ شروع؛ اکتوبر 2026 کے دوران مہم پر عمل درآمد جاری رہے گا

خصوصی مہم 5.0 کے بعد محکمہ نے زیر التوا معاملات میں نمایاں کمی درج کی؛ خصوصی مہم 6.0 میں مزید پیش رفت کے لیے اہداف مقرر کیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 9:14PM by PIB Delhi

محکمہ اخراجات نے سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 6.0 شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم دو مرحلوں میں انجام دی جائے گی، جس کا مقصد محکمہ اور اس کے ماتحت اداروں میں صفائی سے متعلق اقدامات کو ادارہ جاتی شکل دینا اور زیر التوا معاملات کے جلد از جلد نمٹانے کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ مہم کا تیاری کا مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا، جس کے بعد عمل درآمد کا مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک چلایا جائے گا۔

محکمہ کے تمام شعبوں کے ساتھ ساتھ اس کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے اداروں، یعنی اکاؤنٹس کے کنٹرولر جنرل (سی جی اے)، چیف ایڈوائزر (کاسٹ)، مرکزی پنشن اکاؤنٹنگ آفس (سی پی اے او) اور ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مینجمنٹ (اے جے این آئی ایف ایم) کو تیاری کے مرحلے کے دوران اہداف کی نشاندہی کرنے کے لیے ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ان اہداف میں صفائی(سوچھتا)، جگہ کا بہتر انتظام، غیرمستعمل اور کباڑکے سامان کو ٹھکانے لگانا، ریکارڈ کا انتظام اور زیر التوا معاملات کو جلد نمٹانا شامل ہیں۔ تیاری کے مرحلے کے لیے کیے گئے منظم انتظامات کا مقصد عمل درآمد کے مرحلے کے دوران منظم اور نتیجہ خیز کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

محکمہ نے انتظامی کارکردگی اور مسلسل صفائی ستھرائی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خصوصی مہم 5.0 (2 سے 31 اکتوبر 2025) کی کامیابی کا ذکر کیا۔ سابقہ مہم کے دوران پیدا ہونے والی رفتار اس کی مقررہ مدت کے اختتام کے بعد بھی برقرار رہی، جس سے زیر التوا معاملات میں قابل ذکر کمی لانے میں مدد ملی۔ دسمبر 2025 سے اگست 2026 کے دوران محکمہ نے زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے سلسلے میں درج ذیل نتائج حاصل کیے:

• ارکان پارلیمنٹ سے موصولہ حوالہ جات نمٹائے گئے: 57

• بین وزارتی حوالہ جات  پر کئے گئے تبصرے(کابینہ نوٹ): 339

• ریاستی حکومتوں سے موصولہ حوالہ جات پر کارروائی کی گئی: 1,123

• عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا: 2,788

• عوامی شکایات سے متعلق اپیلیں نمٹائی گئیں: 141

محکمہ اخراجات نے اعتماد ظاہر کیا کہ خصوصی مہم 6.0 سے داخلی طریقہ کار مزید مضبوط ہوگا، شفافیت میں اضافہ ہوگا اور خدمات کی فراہمی بہتر ہوگی۔ افسران اور عملے سے دونوں مرحلوں میں فعال طور پر حصہ لینے اور دیرپا صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کے بہتر انتظام کے لیے بہترین طریقہ کار اپنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

 

*****

 

ش  ح۔ ع ح۔ ن م

U-no-3773


(ریلیز آئی ڈی: 2311846) وزیٹر کاؤنٹر : 2
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी