زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پائیدار اور مستحکم زراعت پر غور و خوض کے لیے حیدرآباد میں جنوبی زونل ایگریکلچر کانفرنس کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 8:00PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کے محکمۂ زراعت و بہبودی کسان کی جانب سے جنوبی زون کے لیے زونل ایگریکلچر کانفرنس 18 ستمبر کو حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں مرکزی حکومت، جنوبی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں، زراعتی ماہرین، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے اداروں، ترقی پسند کسانوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا۔

کانفرنس میں مرکزی وزیر برائے زراعت و بہبودی کسان جناب شیوراج سنگھ چوہان، وزرائے مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر اور جناب بھاگیرتھ چودھری کے علاوہ تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، انڈمان و نکوبار جزائر، پڈوچیری اور لکشدیپ کے وزراء اور سینئر حکام شرکت کریں گے۔

 کانفرنس میں ڈیجیٹل ایگریکلچر اور کسان رجسٹری، اعلیٰ قیمت والی باغبانی اور ویلیو ایڈیشن، خوردنی تیل اور دالوں میں خود کفالت، قدرتی کاشت کاری، مربوط زرعی نظام، متوازن کھاد کے نظم اور جعلی جراثیم کش ادویات و کھادوں کی روک تھام جیسے اہم ترجیحی امور پر غور و خوض کیا جائے گا۔

ریاستیں اپنے اختراعات اور بہترین عملی طریقۂ کار بھی پیش کریں گی، جن میں تلنگانہ کا رائتھونِستھم ، آندھرا پردیش کا موسمی تغیر سے نمٹنے کا طریقۂ کار، کرناٹک میں دالوں کی پیداوار بہتر بنانے کے اقدامات، کیرالہ کے خریداری اور مارکیٹ پلیس سے متعلق اقدامات، اور تمل ناڈو کی پریسیژن فارمنگ اور ہائی ٹیک زراعت شامل ہیں۔

کانفرنس کا مقصد مرکز اور ریاستوں کے درمیان باہمی  رابطہ کو مزید مضبوط بنانا، کامیاب اقدامات کے تبادلے اور انہیں دیگر علاقوں میں نافذ کرنے میں سہولت فراہم کرنا اور زرعی خود کفالت، اعلیٰ قیمت والی باغبانی، ڈیجیٹل ایگریکلچر اور موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت رکھنے والی زراعت کے لیے مرکوز حکمتِ عملی تیار کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی، پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی توجہ دی جائے گی۔

********

 (ش ح ۔  م ش ع۔ت ا )

U. No.3762


(ریلیز آئی ڈی: 2311807) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu