زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
آئی سی اے آرنے سوچھتا ہی سیوا 2026مہم میں شمولیت اختیار کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 7:14PM by PIB Delhi
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ اور ملک بھر میں موجود اس کے اداروں نے آج سوچھتا ہی سیوا 2026مہم میں بھرپور شرکت کی اور صفائی ستھرائی کے تئیں اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔

نئی دہلی کے کرشی بھون میں، محکمہ زرعی تحقیق و تعلیم کے سیکریٹری اورآئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ایم ایل جاٹ نے افسران اور عملے کوسوچھتا ہی سیوا کا عہد(صفائی کا حلف) دلایا۔ اسی دوران، آئی سی اے آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (زرعی توسیعی خدمات) ڈاکٹر راج بیر سنگھ نے نئی دہلی کے کرشی انوسندھان بھون میں عہد دلایا۔
آئی سی اے آر ہیڈکوارٹر اور ملک بھر کے اداروں کے افسران اور عملے نے اس عہد میں حصہ لیا اور صفائی کو فروغ دینے، حفظانِ صحت کو برقرار رکھنے اور کام کی جگہ پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول پیدا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اس آغاز نےسوچھتا ہی سیوا 2026مہم میںآئی سی اے آر کی اجتماعی شرکت کی عکاسی کی اور صفائی کو ایک مستقل عزم اور روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کے ادارے کے ارادے کو مزید تقویت دی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 3747
(ریلیز آئی ڈی: 2311656)
وزیٹر کاؤنٹر : 6