وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

گوا میں روایتی طب پر تیسری بمسٹیک کانفرنس کا اختتام پذیر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 7:16PM by PIB Delhi

روایتی طب کے علم، جینیاتی وسائل اور دانشورانہ املاک کے حقوق پر تیسری بمسٹیک کانفرنس اور بمسٹیک نوڈل گروپ کا دوسرا اجلاس آج گوا میں اختتام پذیر ہوا، جس میں بمسٹیک کے تمام سات رکن ممالک نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوسرے دن اے آئی آئی اے گوا کا دورہ کیا گیا، جہاں اعلیٰ سطحی طبی نگہداشت اور تعلیمی شعبے میں موجود جدید ترین سہولیات کی نمائش کی گئی اور مندوبین نے اپنے اداروں کے بہترین طریقوں کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر شجرکاری کا ایک پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جو روایتی طب اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے مشترکہ عزم کی علامت تھا۔

 

نوڈل گروپ نے تعاون کے چار اہم شعبوں پر غور و خوض کیا اور اتفاق رائے قائم کیا؛ ان شعبوں میں ادارہ جاتی اور پالیسی سطح پر تعاون، معیارات اور تجارت، دستاویز سازی اور صلاحیت سازی، نیز نفاذ کے طریقہ کار شامل ہیں۔ تمام رکن ممالک نے دانشورانہ املاک، جینیاتی وسائل اور روایتی طب کے علم کے شعبوں میں ایک دوسرے کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا، جس سے مستقبل میں علاقائی تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم ہوئی۔

 

اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر ویدیہ پی کے پرجاپتی نے کہا کہ یہ کانفرنس اس لحاظ سے اہم تھی کہ اس میں محض بات چیت سے آگے بڑھ کر کئی اہم امور پر اتفاق رائے قائم کیا گیا، اورگوا کے نتائج ) نے مستقبل میں بمسٹیک کے تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

 

وزارتِ آیوش کی جوائنٹ سیکریٹری محترمہ مونالیسا داش نے تمام رکن ممالک کی فعال شرکت اور تعمیری تعاون کو سراہا۔

 

بمسٹیکسیکریٹریٹ کے ڈائریکٹر (سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی نیز صحت اور انسانی وسائل کی ترقی ڈویژن) جناب کادیرکامو کنداسامی یوگاناڈن نے کامیاب انعقاد، رابطہ کاری اور مہمان نوازی پر وزارتِ آیوش اوراے آئی آئی اے گوا کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی تعاون کا حتمی مقصد عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا اور آنے والی نسلوں کے لیے روایتی طب کے ورثے کو محفوظ کرنا ہے۔

 

اظہار تشکراے آئی آئی اے گوا کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر سجاتا کدم نے پیش کی؛ انہوں نے کانفرنس کے کامیاب اختتام میں فعال شرکت اور تعاون پربمسٹیک کے تمام رکن ممالک، مندوبین، ماہرین، عہدیداروں اور متعلقہ فریقین کا شکریہ ادا کیا۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 3748


(ریلیز آئی ڈی: 2311654) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी