سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مالی مشکلات سے تعلیمی پیش رفت تک: این ایف ایس سی کے ساتھ سمیر مکھال کا سفر
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 4:03PM by PIB Delhi
بروقت فیلوشپ کی مدد پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اعلی تعلیم جاری رکھنے، معیاری تحقیق کرنے اور بہتر پیشہ ورانہ مواقع کے حصول کی سمت آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ مالی مشکلات اور محدود مواقع اکثر تحقیق کا کام جاری رکھنے کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ محقق جناب سمیر مکھال نیشنل فیلوشپ فار شیڈیولڈ کاسٹ اسٹوڈنٹس (این ایف ایس سی) اسکیم کے تحت حاصل ہونے والی مدد کے ذریعے پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ اس فیلوشپ نے انہیں تحقیق اور تعلیم سے متعلق اخراجات پورے کرنے اور زیادہ مالی استحکام کے ساتھ ڈاکٹریٹ کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد فراہم کی ہے۔
مدد حاصل کرنے سے قبل جناب مکھال کو مالی مشکلات کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے ان کی تحقیق میں تاخیر ہوئی اور تعلیمی و روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا۔ تحقیق کے محدود مواقع، جغرافیائی رکاوٹیں، خاندانی ذمہ داریاں اور ادارہ جاتی تعاون کی کمی نے بھی ان کی پیش رفت کو متاثر کیا۔

ان رکاوٹوں کے باوجود وہ اعلیٰ تعلیم اور معیاری تحقیق کے لیے پرعزم رہے۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک کامیاب تعلیمی اور پیشہ ورانہ کیریئر بنائیں اور اپنی سماجی و معاشی حالت بہتر کریں، حالاں کہ ان کے خاندان کو مالی عدم استحکام اور اعلیٰ تعلیم سے متعلق وسائل اور معلومات تک محدود رسائی کا سامنا تھا۔
جناب مکھل نے مئی 2020 میں این ایف ایس سی کی مدد حاصل کرنا شروع کی۔ فیلوشپ، مکان کے کرائے کا الاؤنس اور ہنگامی اخراجات کے لیے مالی مدد نے انہیں تحقیقی اخراجات، تعلیمی مصارف اور روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دی۔ اس سے مطالعے کے مواد، لیبارٹری کی سہولیات اور دیگر تعلیمی وسائل تک ان کی رسائی بھی بہتر ہوئی، جس سے وہ اپنے ڈاکٹریٹ کے تحقیقی کام پر زیادہ مؤثر طریقے سے توجہ مرکوز کر سکے۔
مدد حاصل ہونے کے بعد ان کی تحقیقی سرگرمیاں مزید آسان ہوگئیں۔ مالی استحکام میں بہتری سے ان کا اعتماد مضبوط ہوا اور وہ نئی توجہ اور بہتر پیشہ ورانہ مواقع کے ساتھ اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ اہداف کے حصول کی سمت آگے بڑھ سکے۔
معاونت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناب مکھال نے کہاکہ این ایف ایس سی کی مدد نے مجھے زیادہ استحکام اور یکسوئی کے ساتھ اپنی پی ایچ ڈی جاری رکھنے اور اپنے تعلیمی اہداف پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بنایا ہے۔
آج جناب مکھال عزم و حوصلے کے ساتھ اپنی پی ایچ ڈی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ این ایف ایس سی اسکیم کس طرح اسکالرز کو مالی اور تعلیمی رکاوٹوں پر قابو پانے اور تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی اور پیشہ ورانہ ترقی کی سمت آگے بڑھنے میں مدد دے سکتی ہے۔
********
) ش ح ۔ ش آ۔ ن ع)
U.No.3723
(ریلیز آئی ڈی: 2311561)
وزیٹر کاؤنٹر : 4