وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ خزانہ وِکست بھارت کی جانب ہندوستان کے سفر کی مالی معاونت‘‘ کے موضوع پر18 اور 19 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں ’’ ریاستی وزرائے خزانہ اور وزرائے خزانہ کے سکریٹریز کی کانفرنس منعقد کرے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 4:50PM by PIB Delhi

وزارتِ خزانہ’’وِکسِت بھارت کی جانب ہندوستان کے سفر کی مالی معاونت‘‘ کے موضوع پر 18 اور 19 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں مقننہ رکھنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ اور مالیاتی سکریٹریز کی کانفرنس منعقد کرے گی۔ کانفرنس کے دوران خزانے و کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیرموجود رہیں گی۔ متعدد وزرائے اعلیٰ اور ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے علاوہ ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

’’وِکسِت بھارت کی جانب ہندوستان کے سفر کی مالی معاونت‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان پالیسیوں میں باہمی تکمیل پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے ترقیاتی سفر کے دوران مالیاتی چیلنجز اور پالیسی ترجیحات پر غور و خوض کے لیے علمی تحقیق کی مضبوط بنیاد اور عملی پالیسی کو ایک ساتھ لایا جائے گا۔

خزانہ کی وزارت کے اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) کی سکریٹری محترمہ انورادھا ٹھاکر افتتاحی اجلاس میں کانفرنس کے مقاصد پر تفصیلات کو اجاگرکریں گی۔

افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطاب انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ کے صدر و لائف ٹرسٹی اور 15ویں مالیاتی کمیشن (ایکس وی ایف سی) کے چیئرمین جناب این کے سنگھ کریں گے۔ مہاراشٹر حکومت کے سابق ایڈیشنل چیف سکریٹری اور مالیاتی سکریٹری جناب سدھیر شریواستو ’’وِکسِت بھارت‘‘ کی مالی معاونت کے حوالے سے ریاست کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔

کانفرنس میں تین موضوعاتی اجلاس ہوں گے:

  • مجموعی اقتصادی جائزہ
  • زرعی شعبے میں تبدیلی کے لیے مالی معاونت
  • توانائی کی منتقلی کے لیے مالی معاونت

 

دو گھنٹے کے غور و خوض کے لیے پس منظر فراہم کرنے والے مقالے شرکاء میں پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں، جن میں وکست بھارت کی جانب مجموعی اقتصادی سنگِ میل اور راستے، وکست بھارت کے لیے نجی مالی معاونت، ریاستوں کے لیے جی ایس ٹی 2.0 کے اثرات، زرعی منڈیوں اور مارکیٹنگ کے لیے مالی معاونت، ہندوستانی زراعت میں لچک اور پائیدار وسائل کے استعمال کے لیے مالی معاونت، قابلِ تجدید توانائی اور ٹرانسمیشن اثاثوں کے لیے مالی معاونت، اور کاربن کیپچر، استعمال اور ذخیرہ کاری کے لیے مالی معاونت سمیت دیگر موضوعات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، شماریات و پروگرام کے نفاذکی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کے سکریٹری ڈاکٹر سوربھ گرگ ہندوستان کے وکست بھارت کی جانب سفر میں ترقی کے نتائج کی پیمائش کی اہمیت کو اجاگر کریں گے؛ جبکہ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری جناب ایس کرشنن اچھی حکمرانی میں جدید دور کی ٹیکنالوجی کے رول پر تفصیل بیان کریں گے۔

******

ش ح ۔ ش م ۔ م ا

UR No-3729


(ریلیز آئی ڈی: 2311545) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी