وزارت دفاع
دفاع کے محکمے نے سوچھتا ابھیان کے تحت صفائی ستھرائی اور کام کی جگہوں کو بہتر بنانے کی مہم تیز کردی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 4:16PM by PIB Delhi
دفاع کے محکمے(ڈی او ڈی) نے اکتوبر 2025 میں منعقدہ خصوصی مہم 5.0 کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے نومبر 2025 سے اگست 2026 کے دوران اپنے ماتحت دفاتر میں صفائی ستھرائی کی 2,229 مہم چلائی۔مہم کے ذریعے دفاع کا محکمہ 45,448 مربع فٹ جگہ خالی کرانے اور کباڑ اور دیگر ناقابل استعمال اشیا کو ٹھکانے لگا کر 97.07 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
صفائی ستھرائی اور غیر ضروری اشیا کو ہٹانے کی یہ سرگرمیاں محکمہ کے تحت مختلف اداروں کی فعال شرکت کے ساتھ انجام دی گئیں، جن میں دیگر کے علاوہ ڈیفنس اسٹیٹس کےڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ڈی ای)،مسلح افواج کی طبی خدمات سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل(ڈی جی اے ایف ایم ایس)، سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او)، ڈیفنس اکاؤنٹس کے کنٹرولر جنرل (سی جی ڈی اے) اور کینٹین اسٹورز ڈپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) شامل ہیں۔
ان مسلسل کوششوں کے ذریعے دفاع کا محکمہ ایک صاف ستھرے، منظم، مؤثر اور تعمیری کام کاج کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ سرکاری امور کی انجام دہی میں سوچھتا کو مستقل معمول کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
*****
ش ح۔ م ع۔ ف ر
U-no-3725
(ریلیز آئی ڈی: 2311519)
وزیٹر کاؤنٹر : 6