وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت: ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ (ایچ اے ایل) بنگلورو میں وزیر دفاع اور شہری ہوا بازی کے وزیر کی موجودگی میں فضائیہ کوایل سی اے تیجس ایف او سی ٹوئن سیٹر تربیتی طیارے اور ایچ ٹی ٹی 40 بنیادی تربیتی طیارے حوالے کرے گی جبکہ پی ایچ ایل کودھرو این جی ہیلی کاپٹر سونپے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 3:45PM by PIB Delhi

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) 18 ستمبر 2026 کو کرناٹک کے بنگلورو میں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور شہری ہوابازی کے وزیر جناب کے رام موہن نائیڈو کی موجودگی میں لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) تیجس فائنل آپریشنل کلیئرنس (ایف او سی) ٹوئن سیٹر ٹرینرز اور ایچ ٹی ٹی 40 بنیادی تربیتی طیارے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے حوالے کرے گی، جبکہ دھروو نیکسٹ جنریشن (این جی) ہیلی کاپٹر پون ہنس لمیٹڈ (پی ایچ ایل) کو سونپے گی۔ یہ حوالگی ملک کے خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ اس تقریب میں ملکی ایرو اسپیس ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں ایچ اے ایل اور اس کے صنعتی شراکت داروں کے رول کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس سے شہری اور فوجی، دونوں طرح کے استعمال کے لیے جدید پلیٹ فارموں کو ڈیزائن، ڈیویلپ کرنے اور مینوفیکچر کرنے کی صنعت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا بھی مظاہرہ ہوگا۔

چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار، سکریٹری، وزارتِ شہری ہوابازی جناب سمیر کمار سنہا، سی ایم ڈی، ایچ اے ایل جناب روی کے، اور وزارتِ دفاع، وزارتِ شہری ہوابازی، آئی اے ایف، پی ایچ ایل، ریگولیٹری ایجنسیوں اور ایرو اسپیس و دفاعی شعبوں سے وابستہ دیگر سینئر افسران اور متعلقہ فریقین اس موقع پر موجود ہوں گے۔

حکومت نے ایرو اسپیس اور دفاعی شعبوں میں مقامی ڈیزائن، ترقی اور تیاری کو فروغ دینے کو اعلیٰ ترجیح دی ہے۔ ان پلیٹ فارموں کو شامل کیا جانا مقامی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور غیر ملکی ذرائع پر انحصار کم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

******

ش ح ۔ ش م ۔ م ا

UR No-3722


(ریلیز آئی ڈی: 2311483) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu