شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 5.0 کے تحت شہری ہوا بازی کی وزارت کی پیش رفت


بے ترتیبی سے پاک کام کی جگہ، فائلوں کی چھٹائی اور شکایات کے فوری ازالے کی جانب بڑے پیمانے پر پیش رفت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 9:58PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے  وزیر جناب رام موہن نائیڈو کی قیادت میں وزارت نے تمام پیمانوں پر نمایاں عملی پیش رفت درج کی ہے اور صفائی ستھرائی کو طرز زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا ہے۔ وزیر موصوف نے مسلسل ڈیجیٹل فائلوں کا جائزہ لیا اور ایئر سیوا اور سی پی گرامس پورٹلز کے ذریعے شہریوں کی شکایات کا جائزہ لیا ۔  مسافروں کی معاونت کے لیے کنٹرول روم کو بھی جناب رام موہن نائیڈو نے 10 دسمبر 2025 کو فعال کیا، تاکہ شہری ہوا بازی کی سرگرمیوں کی حقیقی وقت میں نگرانی اور مسافروں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔ اس طرح حکومت کے ’’مسافر کو اولین ترجیح‘‘ دینے والے طرز حکمرانی کو ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے یکم نومبر 2025 سے 31 اگست 2026 کے دوران زیر التوا امور کے نمٹارے سے متعلق خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم ) 5.0 میں فعال طور پر حصہ لیا۔

 

نمایاں پیش رفت:

  • مجموعی طور پر 6,803 فزیکل فائلوں اور 1,316 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 570 ای فائلوں کو کامیابی سے نمٹا دیا گیا۔
  • مجموعی طور پر 1,628 فزیکل فائلوں کو کامیابی  کے ساتھ چھان بین کے بعد تلف کیا گیا۔
  • مجموعی طور پر 1,166 صفائی مہم کامیابی سے چلائی گئیں۔
  • غیر استعمال شدہ ساز وسامان ، ای ویسٹ اور غیر ضروری فائلوں کو ٹھکانے لگا کر تقریباً 18,308 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی۔
  • غیر استعمال شدہ  سازو سامان  کو ٹھکانے لگانے سے 41,20,582 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔

 

اس مدت کے دوران 7,250 سے زائد عوامی شکایات اور 2,100 سے زائد شکایتی اپیلوں کا کامیابی سے ازالہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں شکایات کے ازالے کی شرح تقریباً 99 فیصد رہی۔

وزارت نے بین الوزارتی خط و کتابت سے متعلق زیر التوا امور کو بھی فعال طور پر نمٹایا اور مذکورہ مدت کے دوران 41 ارکان پارلیمنٹ کے حوالوں، 20 وزیر اعظم دفتر کے حوالوں، 3 بین الوزارتی کمیٹی کے حوالوں اور 14 ریاستی حکومتوں کے حوالوں کو نمٹایا۔

وزارت ایک مثبت، جوابدہ اور بے ترتیبی سے پاک کام کی جگہ کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر مسلسل قائم ہے، جس کے مرکز میں مسافروں کو اولین ترجیح دینا ہے۔

*****

ش ح ۔ت ف۔ خ م

U. No.3706


(ریلیز آئی ڈی: 2311448) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu