جل شکتی وزارت
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے خصوصی مہم 6.0 کی تیاریاں شروع کیں
خصوصی مہم 6.0 میں صفائی ستھرائی اور زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانے پر توجہ دی جائے گی
ڈی اے آر پی جی کی رہنما ہدایات کے مطابق یہ مہم 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک سکریٹریٹ اور فیلڈ دفاتر میں نافذ کی جائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 SEP 2026 6:29PM by PIB Delhi
جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے خصوصی مہم 6.0 کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ڈی اے آر پی جی کی رہنما ہدایات کے مطابق یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک محکمے بھر میں نافذ کی جائے گی۔ اس مہم میں سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کے طریقوں کو ادارہ جاتی شکل دینے، جگہ کے بہتر انتظام اور زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانے پر توجہ دی جائے گی۔
گزشتہ خصوصی مہم کی کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے، ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے زیر التوا معاملات میں کمی لانے اور مختلف نوعیت کے حوالہ جات اور عوامی معاملات کو بروقت نمٹانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔ اس پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی رہی ہے اور ڈی اے آر پی جی کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اس کی تازہ ترین معلومات درج کی جاتی رہی ہیں۔
یکم نومبر 2025 سے 31 اگست 2026 تک کی مدت کے دوران نمایاں کامیابیاں درج ذیل ہیں:
- ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے 67 حوالہ جات کو نمٹایا گیا۔
- پارلیمانی یقین دہانیوں سے متعلق 21 معاملات کو حل کیا گیا۔
- 03 آئی ایم سی حوالہ جات (کابینہ تجاویز) کو نمٹایا گیا۔
- ریاستی حکومتوں کی جانب سے موصول ہونے والے 13 حوالہ جات کو حل کیا گیا۔
- وزیر اعظم کے دفتر سے موصول ہونے والے 11 حوالہ جات کو نمٹایا گیا۔
- عوامی شکایات سے متعلق 10,378 معاملات کو نمٹایا گیا۔
- عوامی شکایات سے متعلق 2,346 اپیلوں کو حل کیا گیا۔
اس سال کی مہم میں ای ویسٹ کے سائنسی طریقے سے انتظام پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جس کے تحت متعلقہ قواعد اور طریقہ کار کے مطابق برقی کچرے کی موثر جمع آوری، علیحدگی اور تلفی کو یقینی بنانے پر زور دیا جائے گا۔ اس سے دفاتر میں ماحول دوست انتظام اور پائیدار طریقہ کار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
خصوصی مہم 6.0 کے ذریعے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ صفائی ستھرائی کو روزمرہ دفتری طریقہ کار کا لازمی حصہ بنایا جائے اور شفافیت، کارکردگی اور شہری مرکزیت پر مبنی طرز حکمرانی کے جذبے کے تحت عوامی معاملات کو بروقت حل کیا جائے۔
********
) ش ح ۔ ش آ۔ ن ع)
U.No.3705
(ریلیز آئی ڈی: 2311368)
وزیٹر کاؤنٹر : 5