وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

حیدرآباد لبریشن ڈے کی تقریبات کل سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کی جائیں گی؛ نائب صدر مہمان خصوصی ہوں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 7:51PM by PIB Delhi

حیدرآباد لبریشن ڈے کے موقع پر 17 ستمبر کو سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ معزز نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

اس موقع پر تلنگانہ کے معزز گورنر جناب شیو پرتاپ شکلا، مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کان کنی جناب جی کشن ریڈی، وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب بندی سنجے کمار، ملکاج گری کے رکن پارلیمنٹ جناب ایٹالا راجندر، سکریٹری وزارت ثقافت جناب وویک اگروال، ڈائریکٹر جنرل مرکزی ریزرو پولیس فورس جناب گیانیندر پرتاپ سنگھ اور ڈائریکٹر جنرل مرکزی صنعتی سلامتی فورس جناب پرویر رنجن سمیت کئی دیگر معززین موجود ہوں گے۔

مرکزی مسلح پولیس فورسز کے کل 10 دستے مارچ پاسٹ میں شرکت کریں گے۔ معزز نائب صدر پریڈ کا معائنہ بھی کریں گے۔

پروگرام کے دوران ”حیدرآباد وموچنم“ کے موضوع پر ایک خصوصی ثقافتی پیشکش بھی پیش کی جائے گی۔ سالار جنگ میوزیم میں منعقدہ حیدرآباد لبریشن ڈے کوئز مقابلے کے فاتحین کو بھی اس موقع پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔ پروگرام میں قومی گیت ”وندے ماترم“ کی اجتماعی پیش کش بھی شامل ہوگی۔

حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات نے تقریب کے مقام پر ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ ہریانہ کے سابق گورنر جناب بندارو دتاتریہ نے آج اس نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں حیدرآباد لبریشن ڈے سے وابستہ تاریخی واقعات کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد اور سالمیت سے متعلق موضوعات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ آج ہزاروں اسکولی طلبہ نے نمائش کا دورہ کیا۔

تقریب کے دوران سابق ریاست حیدرآباد کے ہندوستان کے ساتھ انضمام کے تاریخی باب کو یاد کیا جائے گا۔ ان تمام بہادر افراد اور شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا جن کی جدوجہد اور خدمات نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کو مستحکم کیا ہے۔

                                               **************

 

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 3671

 

                                                                          


(ریلیز آئی ڈی: 2311165) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu