وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 5.0 کے تحت ڈی آئی پی اے ایم نے اہم عوامی شکایات اور پی ایم او سے موصولہ حوالہ جات کے معاملے میں زیر التوا معاملات کی تعداد صفر کی؛ خصوصی مہم 6.0 کے لیے تیاریاں شروع

محکمہ نے پائیدار سوچھتا اقدامات کے ذریعے دفاتر کی صفائی ستھرائی اور جگہ کے بہتر انتظام کو فروغ دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 5:37PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ کے انتظام کا محکمہ (ڈی آئی پی اے ایم) نے خصوصی مہم 5.0 کے فریم ورک کے تحت سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے کی سمت میں فعال طور پر کام کیا ہے۔ ڈی آئی پی اے ایم کے تحت کوئی منسلک یا ماتحت دفتر یا خود مختار ادارہ نہیں ہے۔

نومبر 2025 سے اگست 2026 کے دوران ڈی آئی پی اے ایم نے زیر التوا معاملات، جن میں عوامی شکایات اور اپیلیں، بین الوزارتی اور پی ایم او سے موصولہ حوالہ جات اور پارلیمانی یقین دہانیاں شامل ہیں، کو بروقت نمٹانے پر توجہ مرکوز کی۔ طریقہ کار کو آسان بنانے، ریکارڈ کے مؤثر انتظام اور دفتری دیکھ بھال کی سرگرمیوں پر بھی مسلسل زور دیا گیا۔

اس مدت کے دوران اہم کامیابیوں میں شامل ہیں:

زیر التوا معاملات میں کمی: محکمہ نے زیرِ التوا عوامی شکایات، اپیلوں، بین وزارتی اور پی ایم او سے موصولہ حوالہ جات اور پارلیمانی یقین دہانیوں کو کامیابی کے ساتھ نمٹایا ہے۔ آج کی تاریخ تک ڈی آئی پی اے ایم کے پاس بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی) کے کوئی حوالہ جات، عوامی شکایات یا پی ایم او سے موصولہ حوالہ جات زیر التوا نہیں ہیں۔

سوچھتا اقدامات: دفتری احاطے میں حفظانِ صحت اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ کے واش رومز میں یورینل سینسر نصب کیے گئے۔

اثاثوں کا انتظام اور جگہ کا بہترین استعمال: محکمہ نے ناکارہ قرار دی گئی ایک گاڑی کو اسکریپ کرنے کا عمل مکمل کیا۔ اس سے محکمہ کے احاطے میں پارکنگ کی قیمتی جگہ خالی ہوئی اور جگہ کے بہتر انتظام میں بھی مدد ملی۔

بیداری اور شمولیت: ڈی آئی پی اے ایم نے جنوری 2026 میں سوچھتا پکھواڑہ کا انعقاد کیا، جس کے دوران افسران اور اہلکاروں میں صفائی ستھرائی اور شہری ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے متعدد مقابلے اور بیداری کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

ان مسلسل کوششوں کے نتیجے میں دفتری احاطے کی صفائی ستھرائی میں بہتری، جگہ کے بہتر استعمال اور حوالہ جات اور شکایات کے اہم زمروں میں زیر التوا معاملات کی تعداد صفر کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ڈی آئی پی اے ایم خصوصی مہم 6 کے مقاصد کے لیے پرعزم ہے، جو 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک منعقد کی جائے گی اور جس میں سوچھتا اور زیر التوا معاملات میں کمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ محکمہ صفائی ستھرائی اور انتظامی کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

                                               **************

 

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 3661

 

                                                                                                      


(ریلیز آئی ڈی: 2311072) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी