صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور زیر التوا کاموں کو کم کرنے کے لیے 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم 6 شروع کرے گا

خصوصی مہم 6 کی تیاری کا مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2026 تک جاری ہے، جس کے بعد اکتوبر میں مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد ای-ویسٹ (الیکٹرانک کچرے) کو مؤثر طریقے سے جمع کرنا، الگ کرنا اور ٹھکانے لگانا، ساتھ ہی کام  کاج کی جگہ کو صاف ستھرا اور زیادہ مؤثر بنانا ہے


نومبر 2025 سے اگست 2026 تک صحت و خاندانی بہبود کے محکمہ نے 65,000 سے زائد فائلوں کا جائزہ لیا، 47,000 سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا اور 659 صفائی مہمات منعقد کیں، جس کے ذریعے خصوصی مہم کے تحت سرگرمیوں کو جاری رکھا گیا۔

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 4:17PM by PIB Delhi

حکومت کی جانب سے صفائی ستھرائی کے نظام کو ادارہ جاتی شکل دینے اور سرکاری امور میں کارکردگی بہتر بنانے پر مسلسل توجہ کے تحت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے (ڈی او ایچ ایف ڈبلیو) نے 2021 سے اپنے دفاتر اور اداروں میں صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے انتظام  وانصرام اور زیر التوا کاموں میں کمی لانے سے متعلق جامع اقدامات جاری رکھے ہیں۔

ان کوششوں کے تحت صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے انتظام، شکایات کے ازالے اورکام کاج کی  جگہ کے بہتر استعمال کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ نومبر 2025 سے اگست 2026 کے دوران صحت و خاندانی بہبود کے محکمے نے 65,329 فائلوں کا جائزہ لیا، جن میں سے 27,531 فائلوں کو ریکارڈ سے خارج کر دیا گیا۔ اس مشق سے سرکاری دفاتر اور اداروں میں ریکارڈ کے انتظام کو منظم کرنے اور جمع شدہ ریکارڈ کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

اسی مدت کے دوران عوام کی جانب سے موصول ہونے والی 47,537 شکایات اور ان سے متعلق 3,635 اپیلوں کا ازالہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ (ایم پی) کی جانب سے موصول 543 حوالہ جات، 19 پارلیمانی یقین دہانیوں اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے موصول 46 حوالہ جات کو بھی نمٹایا گیا۔

صفائی ستھرائی اور کام کاج کی جگہ کے بہتر انتظام سے متعلق اقدامات کے تحت مختلف دفاتر اور اداروں میں مجموعی طور پر 659 صفائی مہمات چلائی گئیں۔ ان مہمات کے نتیجے میں 21.26 لاکھ روپے مالیت کا ناکارہ سامان تلف کیا گیا اور 24,299 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی۔ ان اقدامات سے صاف ستھرے اور صحت مند کام کے ماحول کی تشکیل، ریکارڈ کے بہتر انتظام اور دستیاب جگہ کے زیادہ مؤثر استعمال میں مدد ملی ہے، ساتھ ہی ناکارہ سامان کی تلفی کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے میں بھی سہولت ہوئی ہے۔

WhatsApp Image 2026-02-03 at 1.46.09 PM.jpegWhatsApp Image 2026-02-03 at 1.46.43 PM.jpeg

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیوبرکلوسس اینڈ ریسپائریٹری ڈیزیزز(این آئی ٹی آر ڈی) ، نئی دہلی

خصوصی مہم 6 کا تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر 2026 سے شروع ہو چکا ہے اور 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا۔ اس مرحلے کے دوران صحت و خاندانی بہبود کا محکمہ مقررہ پیمانوں کے تحت زیر التوا امور کی نشاندہی کرے گا، زمینی سطح پر کام کرنے والے اہلکاروں کو متحرک کرے گا، صفائی مہمات کے لیے مقامات کو حتمی شکل دے گا، ریکارڈ کا جائزہ لے گا، جگہ کے بہتر انتظام کے لیے منصوبہ بندی کرے گا اور تلف کیے جانے والے ناکارہ سامان کی نشاندہی کرے گا۔

WhatsApp Image 2026-02-04 at 5.43.11 AM (1).jpegWhatsApp Image 2026-02-04 at 5.43.10 AM.jpeg

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیوبرکلوسس اینڈ ریسپائریٹری ڈیزیزز (این آئی ٹی آر ڈی) ، نئی دہلی میں کاغذی فضلے کی ری سائیکلنگ کی پہل(ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ایف)

محکمہ خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے مرحلے کے دوران مہم کے مقاصد کے حصول اور اپنے دفاتر و اداروں میں صفائی ستھرائی، کارکردگی، ریکارڈ کے مؤثر انتظام اور دستیاب جگہ کے بہتر استعمال کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کرے گا۔

اے آئی آئی ایم ایس، راجکوٹ (فضلے سے فن پارہ)

صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ صاف ستھرے، زیادہ مؤثر اور بہتر نظم و نسق والے سرکاری کام کاج کی جگہیں بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

 

********

 (ش ح ۔م م ع  ۔ت ا )

U. No.3642

 


(ریلیز آئی ڈی: 2311008) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी