ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ دواسازی نے دفاتر، این آئی پی ای آر اور سرکاری شعبے کے اداروں میں صفائی مہمات کے ساتھ سوچھتا پکھواڑا منایا


 سوچھتا پکھواڑے کے دوران صاف صفائی اور حفظان صحت کے عزم کو مزید مضبوط کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 SEP 2026 8:42PM by PIB Delhi

کیمیکل اور کھاد کی وزارت کے ادویہ سازی کے محکمے نے یکم سے 15 ستمبر 2026 تک سوچھتا پکھواڑا منایا، جس میں محکمے، نائپرز اور سرکاری شعبے کے اداروں کے افسران اور ملازمین نے فعال طور پر حصہ لیا۔ یہ پکھواڑا معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’سوچھ بھارت، سوستھ بھارت‘‘ کے وژن کے مطابق منایا گیا، جس میں صفائی ستھرائی، حفظان صحت اور صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔

سوچھتا پکھواڑا یکم ستمبر 2026 کو شروع ہوا، جس کے تحت محکمہ دواسازی کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے محکمہ کے افسران کو سوچھتا کا حلف دلایا۔ پکھواڑے کے دوران محکمہ کی جانب سے صفائی اور بیداری سے متعلق متعدد سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ افسران اور عملے نے اپنے اپنے کام کی جگہوں اور دفتری احاطے میں صفائی مہمات میں حصہ لیا۔

اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، محکمے کے جوائنٹ سکریٹری جناب امن شرما کی قیادت میں اعلیٰ افسران اور عملے نے نئی دہلی کے جن پتھ بھون مارکیٹ میں شرمدان کیا۔

محکمے نے فرنیچر، فکسچر اور الیکٹرانک اشیا سمیت پرانی اور غیر ضروری اشیا کا بھی جامع جائزہ لیا، تاکہ ان کی مرمت، تلفی اور منظم طریقے سے انتظام کیا جاسکے۔ دفاتر میں کیڑے مکوڑوں سے تحفظ کے لیے مہم بھی چلائی گئی۔

 

سوچھتا پکھواڑے کے دوران تمام سات نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر) میں فعال طور پر شرکت کی گئی۔ کیمپس میں صفائی ستھرائی کی مہمات چلائی گئیں، جن میں اساتذہ، طلبہ اور عملے نے مل کر اپنے متعلقہ اداروں کے احاطوں کی صفائی اور دیکھ بھال کی۔ بعض کیمپس میں شجرکاری کی سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں۔

محکمے کے تحت مختلف مقامات پر سرکاری شعبے کے اداروں میں بھی صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ ملازمین نے صفائی مہمات میں حصہ لیا۔

فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا نے اپنے دفتری احاطے میں سوچھتا پکھواڑا منایا اور صفائی ستھرائی کی مہم کو ملک بھر کے جن اوشدھی کیندروںتک بھی وسعت دی گئی۔ ان اقدامات سے اس پیغام کو مزید تقویت ملی کہ صاف ستھرا ماحول عوامی صحت اور بہبود کا ایک اہم جزو ہے۔

سوچھتا پکھواڑے کے دوران افسران، ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور دیگر افراد نے صفائی ستھرائی کے لیے اجتماعی کوششوں میں حصہ لیا۔ محکمے نے ’’سوچھ بھارت، سوستھ بھارت‘‘ کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا اور صاف ستھرے کام کی جگہوں اور معاشروں کی تشکیل کے لیے مسلسل شمولیت اور ذمہ دارانہ طور طریقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ش آ۔ ن م۔

U-3613

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2310777) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी