اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی وزارت نے ای-کچرے کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے، علاحدہ کرنے اور ٹھکانے لگانے پر توجہ کے ساتھ خصوصی مہم 6.0 کا آغاز کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 SEP 2026 10:26AM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت اور اس کے سرکاری شعبے کے ادارے (پی ایس یوز) خصوصی مہم 6.0 میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں، جو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی ۔ اس مہم کا مقصد صفائی، پائیداری اور مؤثر انتظامی نظام کے لیے وزارت کے عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس بار ای-کچرے کو مؤثر طریقے سے اکٹھاکرنے، الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
خصوصی مہم 5.0 کے دوران، جو اکتوبر 2025 میں منعقد ہوئی تھی، وزارت نے اپنے دفاتر اور سرکاری شعبے کے اداروں میں بڑے پیمانے پر مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔ اس دوران زیرِ التوا معاملات کو نمٹانے، غیر ضروری اور پرانی فائلوں کو ٹھکانے لگانے اور دستیاب جگہ کے بہتر استعمال کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت حاصل کی گئی۔ ان کوششوں سے ریکارڈ کے پائیدار انتظام اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کی بنیاد مضبوط ہوئی۔
مہم کے بعد بھی اس پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے گئے۔ پرانے اور غیر ضروری ریکارڈ کو ختم کیا گیا، کباڑ کو ٹھکانے لگانے کے عمل کو مزید منظم کیا گیا اور شکایات کا زیادہ مؤثر انداز میں ازالہ کیا گیا۔ یہ اقدامات صفائی اور انتظامی کارکردگی کو مسلسل جاری رکھنے کے وزارت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
خصوصی مہم 6.0 ان کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے چار ترجیحی شعبوں پر مزید توجہ مرکوز کرے گی:
-
ای-کچرے کا انتظام: ای-کچرے کے انتظام سے متعلق ضوابط، 2022 کے مطابق ای-کچرے کو مؤثر طریقے سے اکھٹا کرنے اور الگ الگ کرنے کو یقینی بنانا۔
-
مشینی صفائی کے طریقے: تمام مراکز میں کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے جدید صفائی کے طریقوں کے استعمال کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا۔
-
زیرِ التوا ءمعاملات کا بروقت نمٹارا: وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او)، ریاستی حکومتوں، پارلیمنٹ اور اہم شخصیات سے متعلق زیرِ التواء معاملات کو نمٹانا، ساتھ ہی پرانی فائلوں اور ریکارڈ کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے کا عمل جاری رکھنا۔
-
بیداری اور شمولیت: صفائی مہمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور عوامی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں اور عوامی رابطہ سرگرمیوں کا استعمال کرنا۔
یہ مہم دو مرحلوں میں چلائی جائے گی۔ پہلے مرحلے یعنی تیاری کے مرحلے (15 سے 30 ستمبر 2026) کے دوران اہداف مقرر کیے جائیں گے اور بنیادی تیاری کا کام انجام دیا جائے گا۔ اس کے بعد عمل درآمد کا مرحلہ (2 سے 31 اکتوبر 2026) ہوگا، جس میں مقررہ اقدامات پر عمل درآمد، نگرانی اور قابلِ پیمائش نتائج کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اسٹیل کی وزارت مؤثر اور شہری مرکوز حکمرانی کے وسیع تر اہداف سے ہم آہنگ رہتے ہوئے صفائی ستھرائی، شکایات کے ازالے اور پائیدار طریقۂ کار کے شعبوں میں نئے معیارات قائم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
********
(ش ح ۔ش ب ۔ج ا )
U. No.3617
(ریلیز آئی ڈی: 2310742)
وزیٹر کاؤنٹر : 10