وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی جی ایس ٹی دہلی جنوبی کمشنریٹ نے 15.78 کروڑ روپے سے زائد کے فرضی آئی ٹی سی کے حصول کا پردہ فاش کیا اورفرم کے ایک شراکت دار کو گرفتار کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 SEP 2026 9:56PM by PIB Delhi

فرضی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کے دعووں کے خلاف جاری کارروائی کے تحت، مرکزی اشیا و خدمات ٹیکس (سی جی ایس ٹی)، دہلی جنوبی کمشنریٹ کی انسدادٹیکس چوری شاخ کے افسران نے لوہے اور اسٹیل کی اشیا کی تجارت کرنے والی فرم کے ایک شراکت دار کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی تقریباً 87.67 کروڑ روپے کے فرضی بلوں کے ذریعے 15.78 کروڑ روپے سے زائد کے ناقابل قبول ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کےفرضی طور پر حصول، استعمال اور دوسروں کو منتقل کیے جانے کے معاملے میں کی گئی ہے۔

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ فرم نے متعدد فرموں کی جانب سے جاری کیے گئے بلوں کی بنیاد پر ناقابلِ قبول ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) حاصل کیا تھا۔ ان میں سے کئی فرمیں غیر موجود، غیر فعال، معطل یا رجسٹریشن منسوخ شدہ پائی گئیں۔ موقع پر کی گئی تصدیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بعض سپلائرز اپنے اعلان کردہ کاروباری مقامات پر کوئی حقیقی کاروباری سرگرمی انجام نہیں دے رہے تھے۔

مزید تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ سامان کی حقیقی وصولی کے بغیر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) حاصل کیا گیا اور سامان کی متعلقہ سپلائی کے بغیر جاری کیے گئے بلوں کے ذریعے یہ آئی ٹی سی مختلف وصول کنندگان کو منتقل بھی کیا گیا۔

تحقیقات کے دوران جمع کیے گئے شواہد اور سی جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کی دفعہ 70 کے تحت درج کیے گئے بیانات کی بنیاد پر، ملزم کو 14.09.2026 کو سی جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کی دفعہ 69 کے تحت گرفتار کیا گیا اور پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

****

 

ش ح۔ ش آ۔ن م

U-3614


(ریلیز آئی ڈی: 2310724) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu