شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
متواتر افرادی قوت سروے (پی ایل ایف ایس)کے ماہانہ بلیٹن اگست- 2026 پر پریس نوٹ
مجموعی لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر)میں مزید اضافہ
دیہی علاقوں میں ورک پاپولیشن ریشیو (ڈبلیو پی آر) میں بہتری اور شہری علاقوں میں استحکام
دیہی بے روزگاری کی شرح (یو آر)میں کمی ریکارڈ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 SEP 2026 4:00PM by PIB Delhi
|
جھلک:
- مجموعی لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر) (15 سال اور اس سے زیادہ عمر) اگست- 2026 میں بڑھ کر 55.6 فیصد ہوگیا، جو جولائی 2026 میں 55.4 فیصد تھا۔
- دیہی علاقوں میں لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر) (15 سال اور اس سے زیادہ عمر) اگست 2026 میں 58.2 فیصد رہا، جو اگست 2025 کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
- مجموعی خواتین لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر) (15 سال اور اس سے زیادہ عمر) اگست 2026 میں 34.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو اگست 2025 کے مقابلے میں 1.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
- مجموعی ورک پاپولیشن ریشیو (ڈبلیو پی آر) (15 سال اور اس سے زیادہ عمر) اگست 2026 میں بڑھ کر 52.8 فیصد ہوگیا، جو مارچ 2026 کے بعد ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطح ہے۔
- دیہی علاقوں میں ورک پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) 15 سال اور اس سے زیادہ عمر) اگست 2026 میں سال بہ سال 1.3 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 55.8 فیصد ہوگیا۔
- مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر)(15 سال اور اس سے زیادہ عمر) اگست 2026 میں 5.0 فیصد پر مستحکم رہی۔
- دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح (یو آر) اگست 2026 میں کم ہوکر 4.1 فیصد ہوگئی، جو جنوری 2026 کے بعد ریکارڈ کی گئی سب سے کم سطح ہے۔
|
الف- تعارف
قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) ، وزارت شماریات و پروگرام عمل درآمد (ایم او ایس پی آئی )کی جانب سے کرایا جانے والا متواتر افرادی قوت سروے (پی ایل ایف ایس) ، آبادی کی سرگرمیوں میں شرکت، روزگار اور بے روزگاری کی صورتحال سے متعلق اعداد و شمار کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ملک کے لیے افرادی قوت سے متعلق اشاریوں کے ماہانہ اور سہ ماہی تخمینہ فراہم کرنے کے مقصد سے جنوری 2025 سے پی ایل ایف ایس کے سروے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔
پی ایل ایف ایس کے ماہانہ نتائج ماہانہ بلیٹن کی شکل میں جاری کیے جاتے ہیں۔ ان بلیٹن میں موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس) کے طریقہ کار کے تحت پورے ملک کی سطح پر روزگار سے متعلق اہم اشاریوں، یعنی لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر)، ورک پاپولیشن ریشیو (ڈبلیو پی آر) اور بے روزگاری کی شرح (یو آر) کے تخمینے پیش کیے جاتے ہیں۔
اپریل 2025 سے جولائی 2026 تک کے ماہانہ بلیٹن پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔ اگست 2026 کا موجودہ ماہانہ بلیٹن اس سلسلہ کا سترہواں بلیٹن ہے۔
موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس) کے مطابق 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد سے متعلق اہم نتائج:
- لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر) میں اضافہ:
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے مجموعی لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر) جولائی 2026 کے 55.4 فیصد سے بڑھ کر اگست 2026 میں 55.6 فیصد ہوگیا۔ اسی طرح کا رجحان دیہی علاقوں میں بھی دیکھا گیا، جہاں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کا ایل ایف پی آرجولائی 2026 کے 58.0 فیصد سے بڑھ کر اگست 2026 میں 58.2 فیصد ہوگیا۔ شہری علاقوں میں ایل ایف پی آراگست 2026 میں 50.4 فیصد پر برقرار رہا، جو گزشتہ ماہ بھی اتنا ہی تھا۔
گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں مجموعی ایل ایف پی آرمیں 0.6 فیصد پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور یہ اگست 2025 کے 55.0 فیصد سے بڑھ کر اگست 2026 میں 55.6 فیصد ہوگیا۔ اسی مدت کے دوران دیہی علاقوں میں ایل ایف پی آر میں بھی 1.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 57.0 فیصد سے بڑھ کر 58.2 فیصد ہوگیا، جبکہ شہری علاقوں میں ایل ایف پی آر میں معمولی طور پر 0.5 فیصد پوائنٹ کی کمی ہوئی اور یہ 50.9 فیصد سے گھٹ کر 50.4 فیصد رہ گیا۔

|
دیہی علاقوں میں لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر) میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اگست - 2026 میں یہ بڑھ کر 58.2 فیصد ہوگیا۔
|
- خواتین کی لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (LFPR) میں مسلسل اضافہ:
مجموعی خواتین لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر) جولائی 2026 کے 34.4 فیصد سے معمولی اضافے کے ساتھ اگست 2026 میں 34.8 فیصد ہوگیا۔ اس اضافے میں بنیادی طور پر دیہی خواتین کے ایل ایف پی آر کا اہم کردار رہا، جو گزشتہ ماہ کے 38.8 فیصد سے بڑھ کر رواں ماہ 39.4 فیصد ہوگیا۔ اسی مدت کے دوران شہری علاقوں میں خواتین کا ایل ایف پی آر بڑی حد تک مستحکم رہا اور جولائی 2026 کے 25.3 فیصد کے مقابلے میں اگست 2026 میں 25.4 فیصد رہا۔
گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی خواتین ایل ایف پی آر میں 1.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ اگست 2025 کے 33.7 فیصد سے بڑھ کر اگست 2026 میں 34.8 فیصد ہوگیا۔ اسی مدت کے دوران دیہی علاقوں میں خواتین ایل ایف پی آر میں 2.0 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 37.4 فیصد سے بڑھ کر 39.4 فیصد ہوگیا، جبکہ شہری خواتین ایل ایف پی آر میں 0.7 فیصد پوائنٹ کی کمی ہوئی اور یہ 26.1 فیصد سے گھٹ کر 25.4 فیصد رہ گیا۔

|
مجموعی خواتین لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر)میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ ہوا اور اگست 2026 میں یہ بڑھ کر 34.8 فیصد ہوگیا۔
|
- دیہی علاقوں میں خواتین اور مردوں-دونوں کی افرادی قوت کی شرکت میں اضافہ:
مجموعی ورک پاپولیشن ریشیو (ڈبلیو پی آر)جولائی 2026 کے 52.5 فیصد سے بڑھ کر اگست 2026 میں 52.8 فیصد ہوگیا۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ دیہی علاقوں میں افرادی قوت کی شرکت میں اضافہ ہے۔ دیہی علاقوں میں ڈبلیو پی آر گزشتہ ماہ کے 55.4 فیصد سے بڑھ کر اگست 2026 میں 55.8 فیصد ہوگیا، جبکہ شہری علاقوں میں ڈبلیو پی آر اگست 2026 میں 47.0 فیصد پر برقرار رہا، جو جولائی 2026 میں بھی اتنا ہی تھا۔
گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں مجموعی ڈبلیو پی آر میں 0.6 فیصد پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور یہ اگست 2025 کے 52.2 فیصد سے بڑھ کر اگست 2026 میں 52.8 فیصد ہوگیا۔ اسی مدت کے دوران دیہی علاقوں میں ڈبلیو پی آرمیں 1.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 54.5 فیصد سے بڑھ کر 55.8 فیصد ہوگیا، جبکہ شہری علاقوں میں ڈبلیو پی آر اگست 2025 کے 47.5 فیصد سے کم ہوکر اگست 2026 میں 47.0 فیصد رہ گیا، یعنی اس میں 0.5 فیصد پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

|
سال بہ سال موازنے سے مجموعی خواتین ورک پاپولیشن ریشیو(ڈبلیو پی آر)میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے، جو اگست 2025 میں ریکارڈ کیے گئے 32.0 فیصد سے بڑھ کر اگست 2026 میں 33.0 فیصد ہوگیا۔
|
- دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح(یوآر) میں گراوٹ:
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر)جولائی 2026 کے 5.1 فیصد سے معمولی کمی کے ساتھ اگست 2026 میں 5.0 فیصد ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد سے کم ہوکر 4.1 فیصد رہ گئی، جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح جولائی 2026 کے 6.7 فیصد کے مقابلے میں اگست 2026 میں 6.8 فیصد رہی اور تقریباً مستحکم رہی۔
اگست 2025 کے مقابلے میں اگست 2026 میں مجموعی بے روزگاری کی شرح اور شہری علاقوں کی بے روزگاری کی شرح بڑی حد تک مستحکم رہی، جبکہ دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں 0.2 فیصد پوائنٹ کی کمی ہوئی اور یہ اگست 2025 کے 4.3 فیصد سے گھٹ کر اگست 2026 میں 4.1 فیصد رہ گئی۔

|
جنوری- 2026 کے بعد اگست- 2026 میں دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح (یو آر)4.1 فیصد کی سب سے کم سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
|
- مردوں اور خواتین، دونوں میں دیہی بے روزگاری کی شرح (یو آر) میں کمی:
پندرہ (15)سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں میں مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر) مسلسل تین ماہ سے کم ہوئی ہے اور مئی 2026 کے 5.4 فیصد سے گھٹ کر اگست 2026 میں 4.9 فیصد ہوگئی۔ دیہی علاقوں میں مردوں کی بے روزگاری کی شرح جولائی 2026 کے 4.6 فیصد سے کم ہوکر اگست 2026 میں 4.3 فیصد ہوگئی، جبکہ اسی مدت کے دوران شہری علاقوں میں مردوں کی بے روزگاری کی شرح معمولی اضافے کے ساتھ 5.9 فیصد سے بڑھ کر 6.1 فیصد ہوگئی۔
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں مجموعی بے روزگاری کی شرح مسلسل دو ماہ سے کم ہوئی ہے اور جون 2026 کے 5.9 فیصد سے گھٹ کر اگست- 2026 میں 5.1 فیصد ہوگئی۔ دیہی علاقوں میں خواتین کی بے روزگاری کی شرح جولائی 2026 کے 4.3 فیصد سے کم ہوکر اگست 2026 میں 3.9 فیصد ہوگئی، جبکہ شہری علاقوں میں خواتین کی بے روزگاری کی شرح گزشتہ ماہ کے مقابلے میں بڑی حد تک مستحکم رہی۔
سال بہ سال موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگست 2026 میں مردوں اور خواتین دونوں کی مجموعی بے روزگاری کی شرح میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی۔


|
جولائی 2026 کے مقابلہ میں اگست 2026 میں مردوں اور خواتین دونوں کی مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر)میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
|
|
کل ہند سطح پر، ماہانہ تخمینہ سروے کیے گئے 3,70,160 افراد کی کل تعداد سے جمع کی گئی معلومات پر مبنی ہے۔
|
|
دیہی علاقوں میں سروے کیے گئے افراد
2,11,353
|
شہری علاقوں میں سروے کیے گئے افراد
1,58,807
|
|
ماہانہ بلیٹن برائے اگست 2026 وزارت کی ویب سائٹ ( https://www.mospi.gov.in ) پر دستیاب ہے۔
|
MoSPI پبلیکیشنز/رپورٹس تک رسائی کے لیے QR کوڈ اسکین کریں۔

|
***
ش ح – ظ الف – ن ع
UR No. 3583
(ریلیز آئی ڈی: 2310572)
وزیٹر کاؤنٹر : 5